in

انوشکا شرما نے کچھ عرصہ کیلئے بالی ووڈ کو خیر آباد کہہ دیا

انوشکا شرما نے کچھ عرصہ کیلئے بالی ووڈ کو خیر آباد کہہ دیا

انوشکا شرما نے کچھ عرصہ کیلئے بالی ووڈ کو خیر آباد کہہ دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ انوشکا شرما نے کچھ عرصے کے لیے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما سال 2022 میں بھی سکرین پر واپس آنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ انہیں آخری مرتبہ سال 2018 میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’زیرو‘ میں دیکھا گیا تھا۔ رواں سال ادکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما بیٹی سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں، وہ آئندہ سال بھی بیٹی کی دیکھ بھال اور پرورش میں وقف کرنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے فی الحال کسی بھی پروجیکٹ کا حصہ بننے سے صاف انکار کردیا ہے، وہ بیٹی سے متعلق رسک نہیں لینا چاہتیں۔

بھارتی طبی ماہرین اور سائنسدانوں نے بھارت میں کورونا کی تیسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انوشکا شرما اس غیر یقینی صورت حال میں اپنا دھیان صرف اور صرف بیٹی پر رکھنا چاہتی ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم کو بھی نئے پروجیکٹ نہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چپ لگاکرآرٹی ایس والے نتائج چاہتی ہے احسن اقبال کا بڑا الزام

حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چپ لگاکرآرٹی ایس والے نتائج چاہتی ہے احسن اقبال کا بڑا الزام

آصف زرداری کا گٹھ جوڑ کر کے پنجاب میں جگہ بنانے کا خواب پورا نہیں ہوگا فردوس عاشق اعوان 

آصف زرداری کا گٹھ جوڑ کر کے پنجاب میں جگہ بنانے کا خواب پورا نہیں ہوگا فردوس عاشق اعوان