in

بلال سعید کی آوازمیں دھوپ کی دیوارکا اوایس ٹی ‘جدائیاں’سنیے

بلال سعید کی آوازمیں دھوپ کی دیوارکا اوایس ٹی ‘جدائیاں’سنیے

سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز دھوپ کی دیوار کی آفیشل میوزک ویڈیو ‘ جدائیاں کیوں ‘ ریلیز کردی گئی۔

معروف ڈرامہ و ناول نگار عمیرہ احمد کی لکھی گئی اس ویب سیریزکو 25 جون سے بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز کیا جائے گا تاہم گزشتہ دنوں ٹریلرریلیز ہوتے ہی اس پر پابندی عائد کیے جانے کامطالبہ سامنے آیا۔

ویب سیریز میں حقیقی زندگی کا یہ جوڑا 2 ایسے نوجوانوں کا کردارادا کررہا ہے جو سرحدوں کے لحاظ سے الگ الگ لیکن مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے جاری تنازعات میں اپنے اپنے والد کو کھونے کے غم کے حوالے سے ایک ہیں۔ دونوں کے والد انڈیا اور پاکستان کے فوجی ہیں جو سرحد پر جاری کشیدگی کے دوران مارے جاتے ہیں۔

ویب سیریز کا ٹائٹل سونگ ‘ جدائیاں کیوں ‘ بلال سعید اورمہر طاہر نے گایا ہے۔ گانے کی کمپوزیشن اور بول بھی بلال سعید کے ہیں۔

مدھر سروں کے ساتھ یہ گانا گزشتہ روز ریلیز کیا گیا تھا جسے یو ٹیوب پر اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

پاک بھارت تنازع کے پس منظر میں بنائی جانے والی اس ویب سیریز میں بتایا گیا ہے کہ جنگ سے امن کس طرح بہتر ہے، تاہم بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا کہ اس میں بھارتی لڑکے وشال ( احد رضا میر) اور پاکستانی لڑکی سارہ (سجل علی ) کے درمیان رومانوی تعلق واضح کیا گیا ہے۔

سجل اوراحد کی دھوپ کی دیوار کا ٹریلرریلیز ہوتے ہی وائرل

ڈرامے کی مصنفہ پر بھی غداری اور ملک دشمنی کا الزام عائد کیا گیا جس پر انہوں نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کی۔

ایک انٹرویو میں ڈائریکٹرحسیب حسن کا کہنا تھا کہ “دھوپ کی دیوارمیں سرحدوں ، مذہب اور معاشرتی تعصبات سے بالاتر ہوکرمثبت عکاسی کی گئی ہے ، اس میں سرحد پار سے محبت کی کہانی جیسے موضوع کو بہت مختلف اندازمیں پیش کیا گیا ہے جس کا بنیادی پیغام امن ، ہم آہنگی اورزندگی کی خوشی ہے” ۔

ویب سیریز کی میں سجل اور احد کے علاوہ سمعیہ ممتاز، علی خان، عدنان جعفر، ثمینہ احمد، منظر صہبائی، رضا طالش اور زیب رحمٰن سمیت دیگرشامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت: گائےچرانے کےالزام میں تین مسلمان نوجوان قتل

بھارت: گائےچرانے کےالزام میں تین مسلمان نوجوان قتل

PMLN Saad Rafique

خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی درخواست منظور