in

بولڈ فوٹوشوٹ پر اداکارہ ثروت گیلانی تنقید کی زد میں

بولڈ فوٹوشوٹ پر اداکارہ ثروت گیلانی تنقید کی زد میں

اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کو نئے فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔

فیشن میگزین ہیلو پاکستان نے ثروت گیلانی کا شوہر کے ساتھ مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ اور ان کے شوہر ان کے جنوری کے شمارے کے سرورق کی زینت بنے ہیں، فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اور چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ تصاویر اور ویڈیو میں دونوں کو انتہائی قریب سے رومانوی انداز میں بھی دکھایا گیا ہے۔

تاہم دونوں کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد مداح ان پر برہم دکھائی دیے اور کئی افراد نے ان دونوں کے انداز کو عریانیت اور فحش قرار دیا۔

 

تاہم حالیہ فوٹو شوٹ پر ہونے والی تنقید پر تاحال انہوں نے یا ان کے شوہر نے کوئی جواب نہیں دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ برس جنوری میں دونوں کو شائقین نے اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب فہد مرزا نے اہلیہ کو بوسہ دینے کی تصویر شیئر کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یو ایف او پر مبنی فلمیں شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں

یو ایف او پر مبنی فلمیں شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں

Accident

شجاع آبادمیں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے3افراد جاں بحق