in

کنزہ ہاشمی نے صبورعلی کا نمبر بلاک کرنےکی وجہ بتادی

کنزہ ہاشمی نے صبورعلی کا نمبر بلاک کرنےکی وجہ بتادی

اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ سونے سے پہلے اداکارہ صبور علی کا نمبر بلاک کرکے سوتی ہیں۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میری صبح کی روٹین کچھ اس طرح سے ہے کہ میں شوٹ پر جانے سے صرف 15 منٹ پہلے اٹھتی ہوں اور اسی دوران جلدی جلدی تیار ہوکر شوٹ پر پہنچ جاتی ہوں لیکن صبور صبح 7، 8 بجے اٹھنے کی عادی ہے اور وہ اٹھنے کے ساتھ جب دل کرے کال کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبور کی جب پہلی بار کال آئی تو میں نے یہ سوچ کر کال ریسیو کرلی کہ کوئی پریشانی نہ ہوگئی ہو لیکن کال ریسیو کرنے کے بعد صبور نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا کررہی ہوں، چلو ناشتہ کرنے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے صبور کے ساتھ اتنی صبح ناشتے کے لیے جانے سے منع کیا لیکن اس کے مجبور کرنے پر چلی گئی مگر اگلے دن 8 بجے کال آئی تو میں نے وجہ پوچھی جس پر صبور نے بتایا کہ ایسے ہی کال کی تھی۔

کنزہ ہاشمی نے مزید بتایا یہی سب جب 4 سے 5 بار ہوا تو میں نے صبور کو بلاک کرکے سونے کا سوچا اور اب میں روزانہ صبور کو بلاک کرکے سوتی ہوں کیوں کہ میں جانتی ہوں وہ صبح اٹھتے ہی کبھی بھی کال کرسکتی ہے اور جب میں ایک بار اٹھ جاؤں تو مجھے نیند نہیں آتی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شوہر کے موبائل میں دوسری لڑکی کی تصویر دیکھ کر بیوی نے ایسا قدم اٹھالیا کہ روح کانپ اٹھے

شوہر کے موبائل میں دوسری لڑکی کی تصویر دیکھ کر بیوی نے ایسا قدم اٹھالیا کہ روح کانپ اٹھے

ویڈیو: بیس من وزنی سلطان منڈی پہنچ گیا

ویڈیو: بیس من وزنی سلطان منڈی پہنچ گیا