in

گیم آف تھرونز کی معروف اداکارہ نے فینز سے مدد مانگ لی 

گیم آف تھرونز کی معروف اداکارہ نے فینز سے مدد مانگ لی 

گیم آف تھرونز کی معروف اداکارہ نے فینز سے مدد مانگ لی 

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گیم آف تھرونز کی اداکارہ روز لیزلی کا کزن پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق روز لیزلی کی طرف سے اپنے لاپتہ کزن کے لیے گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں روز لیزلی نے اپنے اس ’فلپ فریسر‘ نامی کزن سے فیملی کے ساتھ فوری طور پر رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

ویڈیو میں روز کہتی ہے کہ ”فلپ! آج تمہاری سالگرہ ہے اور 8جون سے لاپتہ ہو۔ ہمیں تمہارے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔ تمہارے دوست اور فیملی تمہارے بارے میں سخت پریشان ہیں۔ پلیزان کے ساتھ فوری طور پر رابطہ کرو۔ تم جہاں بھی ہو، میری طرف سے سالگرہ مبارک۔“واضح رہے کہ فلپ لندن کے علاقے برکسٹن میں کام کرتا تھا جہاں سے وہ 8جون کو چھٹی کے وقت نکلا اوراس کے بعد کسی کو آج تک کچھ پتا نہیں کہ وہ کہاں چلا گیا ہے۔ 

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ستاروں کے لحاظ سے لیڈی ڈیانا کا انجام کیا لکھا تھا؟ علم نجوم کی ماہر اور شہزادی کی دوست نے حیران کن دعویٰ کردیا

ستاروں کے لحاظ سے لیڈی ڈیانا کا انجام کیا لکھا تھا؟ علم نجوم کی ماہر اور شہزادی کی دوست نے حیران کن دعویٰ کردیا

شوہر کے موبائل میں دوسری لڑکی کی تصویر دیکھ کر بیوی نے ایسا قدم اٹھالیا کہ روح کانپ اٹھے

شوہر کے موبائل میں دوسری لڑکی کی تصویر دیکھ کر بیوی نے ایسا قدم اٹھالیا کہ روح کانپ اٹھے