عدالت نےاداکارہ وينا ملک کے سابق شوہراسد خٹک کو ہتک عزت کے دعوی پر جواب جمع کروانے کی آخری مہلت دے دی۔
لاہورسیشن کورٹ میں ادکارہ وینا ملک کےسابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعوی پرسماعت ہوئی، ادکارہ وینا ملک نے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر سابق شوہر پر ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔
وينا ملک کا موقف ہے کہ سابق شوہر سوشل میڈیا اور میڈیا پر جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا ہےسابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کررہا ہےعدالت سو کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے۔
جس پر عدالت نے اسد خٹک کو جواب جمع کروانے کی آخری مہلت ديتے ہوئے سماعت تين فروری تک ملتوی کردی ہے۔