in

تانڈو بنانےوالوں کی زبان کاٹنے پر ایک کروڑ کا انعام

تانڈو بنانےوالوں کی زبان کاٹنے پر ایک کروڑ کا انعام

بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے اعلان کیا ہے کہ ویب سیریز ’تانڈو‘ کے میکرز کی زبان کاٹنے پر ایک کروڑ بھارتی روپے انعام دیا جائے گا۔

زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان مہاراشٹرا کے کرنی سینا کے چیف اجے سینگر نے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویب سریز میں ہندو دیوتاؤں کی توہین کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم بنانے والوں کی صرف معافی کافی نہیں ہے اور اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔

تندوا بنانے والوں کے خلاف حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے “ہندو دیوتاؤں کو منفی روشنی میں دکھانے” کے لئے ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ویب سیریز تانڈو کو اس کے کچھ سینز کی وجہ سے شدید دباؤ کا سامنا تھا، جبکہ سیریز بنانے والوں کے خلاف 2 مختلف ایف آئی آر بھی درج ہوچکی تھیں۔

علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریزٹانڈو میں سیف علی خان کے علاوہ ڈمپل کپاڈیہ، ذیشان ایوب، سنیل گروور، تگمانشو ڈھولیا، کمود مشرا و دیگر شامل ہیں۔ ویب سیریز 15 جنوری سےآن لائن ریلیز کی جاچکی ہے۔ ہندو انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے تانڈوپر فوری طور پر پابندی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ پورے بھارت میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے

بعدازاں بھارتی میڈیا کے مطابق اس سیریز میں سے مذکورہ دونوں اعترضات والے مناظر کو حذف کردیا گیا ہے جبکہ ایسا کوئی بھی سین اب سیریز میں موجود نہیں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر نے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالامقدمہ درج

سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر نے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالامقدمہ درج

نجی اسپتال انتظامیہ نے صحافی کے پیچھے پولیس بلالی

نجی اسپتال انتظامیہ نے صحافی کے پیچھے پولیس بلالی