in

کترینہ کیف سمیت بالی ووڈ کی وہ شخصیات جو آج بھی کرائے کے گھروں میں مقیم ہیں

کترینہ کیف سمیت بالی ووڈ کی وہ شخصیات جو آج بھی کرائے کے گھروں میں مقیم ہیں

کترینہ کیف سمیت بالی ووڈ کی وہ شخصیات جو آج بھی کرائے کے گھروں میں مقیم ہیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی کو خوابوں کا شہر قرار دیا جاتا ہے لیکن لاکھو ں مداحوں کے دلوں میں گھر بنانے والے کئی شوبز سٹار بھی آج بھی  کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں اور ان کے نام بھی سامنے آگئے ۔ 

کترینہ کیف

جب سے فلم ’ویلکم ‘میں ڈان کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے تب سے وہ کرائے کے اپارٹمنٹ میں ہی رہ رہی ہیں۔ کترینہ کیف ممبئی کے سلور سیڈ اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں، اداکارہ ماہانہ کرایہ 15 لاکھ روپے ادا کرتی ہیں۔

ہریتھک روشن

فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے اداکار ہریتھک روشن بھی کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں، ان کے پڑوس میں اکشے کمار کا بنگلہ ہے، ہریتھک روشن ماہانہ 8 لاکھ 25 ہزار روپے کرائے کی مد میں ادا کرتے ہیں۔

جیکلین فرنینڈیس

سری لنکن نژاد بھارتی اداکارہ جیکلین فرنینڈیس نے فلم ’مڈر‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ جیکلین فرنینڈیس بھی ممبئی میں مقیم ہیں اور ماہانہ 6 لاکھ 78 ہزار روپے کرایہ ادا کرتی ہیں۔

سنی لیون

اداکارہ  سنی لیون نے جب بالی وڈ میں قدم رکھا تو انہیں رہائش کے حوالے سے کافی پریشانی ہوئی، اداکارہ سیلنا جیٹلی نے سنی لیون کے اس مسئلے کو حل کیا اور انہیں کرائے پر اپارٹمنٹ مل گیا۔ تاہم حال ہی میں سنی لیون نے 16 کروڑ روپے سے اپنا ذاتی اپارٹمنٹ خرید لیا ہے، ان  کے پڑوس میں اداکار امیتابھ بچن کا اپارٹمنٹ ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی شو ‘کرائم پٹرول’ کی 2 اداکارائیں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار

بھارتی شو ‘کرائم پٹرول’ کی 2 اداکارائیں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار

جب دلائل ختم ہوجائیں تو سیاسی بونے ذاتیات پر اترآتے ہیں،عبدالقادرپٹیل

جب دلائل ختم ہوجائیں تو سیاسی بونے ذاتیات پر اترآتے ہیں،عبدالقادرپٹیل