in

میں غیر مناسب لباس اور قابل اعتراض سین عکسبند نہ کروانے سے متعلق اصول بنائے ہیں پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کے بیان پر پاکستانیوں کی داد 

میں غیر مناسب لباس اور قابل اعتراض سین عکسبند نہ کروانے سے متعلق اصول بنائے ہیں پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کے بیان پر پاکستانیوں کی داد 

”میں غیر مناسب لباس اور قابل اعتراض سین عکسبند نہ کروانے سے متعلق اصول بنائے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے انکشاف کیاہے کہ انہوں نے اداکاری کاشعبہ اپنے والدین کی مستقل خواہش کی بنیاد پر اپنایا ہے ۔جہاں کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ شہرت قسمت سے ملتی ہے تو آپ کو بتاتے چلیں کہ نمرہ کو اپنے ایکٹنگ کیریئر کے آغاز میں بہت بڑی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ، جس پر انہوں نے سکواش کھیلنا شروع کر دی جس پر انہیں پاکستان کے سب سے بہترین استا د جہانگیر خان ملے ۔

تفصیلات کے مطابق یہاں پر قابل ذکر امر یہ ہے کہ اداکارہ نمرہ خان نے فلم ” بلانڈ لو“ کے بعد کسی اور فلم میں اداکاری کیوں نہیں کی ، جس پر انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے قابل اعتراض مناظر عکسبند نہ کروانے سے متعلق کچھ اصول بنا ئے ہوئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ وہ غیر مناسب لباس زیب تن کرنے کے بالکل بھی قائل نہیں ہیں ، یہاں تک کہ وہ بازوں کے بغیر قمیض پہننے کو بھی ترجیح نہیں دیتیں جبکہ کچھ پراجیکٹس حدود سے باہر جانے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن نمرہ اپنے اصولوں کے خلاف نہیں جانا چاہتیں ۔

اداکارہ نمرہ کی پہلی نوکری بطور ” ایڈیٹر “ تھی لیکن یہ نمرہ کے بس کی بات نہ تھی تو انہوں نے اسے خیر آباد کہہ دیا ۔اداکارہ نمرہ نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز معروف ڈرامے ” کس دن میرا ویا ہووے گا “ سے کیا ، اس کے علاوہ اداکارہ کی ڈرامے مہربان ، اڑان ، خوب سیرت ، میں جینا چاہتی ہوں میں دکھائی گئی صلاحیتوں کو خوب سراہاگیا ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ میں پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ

سندھ میں پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ

سندھ میں ویکسین کی کمی، اتوار کو ویکسینیشن سینٹر بند رہیں گے

سندھ میں ویکسین کی کمی، اتوار کو ویکسینیشن سینٹر بند رہیں گے