in

بھائی کی پیدائش پر سارہ علی خان کا دلچسپ ردِعمل

بھائی کی پیدائش پر سارہ علی خان کا دلچسپ ردِعمل

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھی اپنے چھوٹے بھائی کی پہلی جھلک دیکھنے کیلئے پرجوش تھیں، سارہ علی خان نے ایک انٹرویو میں کرینہ اور سیف کے دوسرے بیٹے سے ملنے کا تجربہ شیئر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ علی خان نےاس بات کا انکشاف کیا کہ جب وہ اپنے نوزائیدہ سوتیلے بھائی سے ملیں تو انہیں بہت خوشی ہوئی۔

سال رواں 21 فروری کو کرینہ کپور خان دوسری مرتبہ ماں بنی تھیں، تیمور کے بعد وہ ایک اور بیٹے کی ماں بنی ہیں، سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھی اپنے چھوٹے بھائی کی پہلی جھلک دیکھنے کیلئے پرجوش تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کا بھائی ان کی طرف دیکھ کر مسکرایا تو وہ اس کی مسکراہٹ دیکھ کر خود کو روک نہیں سکیں، وہ بہت پیارا ہے۔

سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد سیف علی خان کو زندگی کے ہر عشرے میں ایک نئے بچے کی پیدائش ہونے پر اکثر تنگ کرتی ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ بچہ ان کے والد اور کرینہ کی زندگی میں مزید خوشی اور جوش و خروش لائے گا اور وہ ان کے لیے بے حد خوش ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غذر میں 12 سالہ لڑکی ریپ کے بعد قتل

غذر میں 12 سالہ لڑکی ریپ کے بعد قتل

پی ایس ایل6: سلطانز نےقلندرز کو80رنز سےشکست دیدی

پی ایس ایل6: سلطانز نےقلندرز کو80رنز سےشکست دیدی