in

پہلی سعودی فلم ’الرحلة‘ 9 عرب ملکوں میں دکھائی جائے گی

پہلی سعودی فلم ’الرحلة‘ 9 عرب ملکوں میں دکھائی جائے گی

جاپان کے تعاون سے تیار کی گئی 4 ڈی ایکس ٹیکنالوجی کی حامل پہلی سعودی فلم ’الرحلة‘ اس ہفتے 9 عرب ملکوں کے سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق منگا کمپنی نے فاکس سینما ریاض میں اس کا پہلا شو پیش کیا ہے۔ یہ پہلی سعودی جاپانی اینی میشن فلم مانی جارہی ہے۔

منگا کمپنی امیر محمد بن سلمان فلاحی ادارے ’مسک‘ کی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

فلم متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، سلطنت عمان، قطر، مصر، لبنان اور عراق وغیرہ میں دیکھی جاسکے گی، آئندہ ہفتے جاپان کے سینما گھروں میں دکھائے جانے کا پروگرام ہے۔

منگا کمپنی نے مارچ میں اس فلم کا عربی اور جاپانی زبانوں میں کلپ جاری کیا تھا جسے 30 ملین افراد نے دنیا بھر میں دیکھا تھا۔ عرب اور بین الاقوامی شائقین نے اس پر مثبت تبصرے کیے تھے۔

ٹویٹر پر فاکس سینما گروپ کے آفیشل پیج نے نئی فلم کی تشہیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جاپان کے تعاون سے تیار کی جانے والی پہلی سعودی کارٹون فلم بے مثال تخلیقی وژن کے ساتھ تاریخی خیالی واقعات کا مجموعہ ہے۔‘



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور میں ایک نہیں دو شیش محل ہیں

لاہور میں ایک نہیں دو شیش محل ہیں

افریقی ملک میں اتنا بڑا ہیرا مل گیا کہ دنیا میں دھوم مچ گئی

افریقی ملک میں اتنا بڑا ہیرا مل گیا کہ دنیا میں دھوم مچ گئی