in

کون سانشہ کیاہے؟بھارتی شلپاشیٹھی اور تاپسی پنوں پربرس پڑے

کون سانشہ کیاہے؟بھارتی شلپاشیٹھی اور تاپسی پنوں پربرس پڑے

بھارت کے 72ویں یوم جمہوریہ پربالی ووڈ اداکاری شلپاشیٹھی نے قوم کو مبارکباد تو دی مگر جلدبازی میں موقع اور دستوربھول گئیں، بھارتیوں نے یوم جمہوریہ پرشلپا کی جانب سے یوم آزادی کی مبارکباد دیے جانے پراداکارہ کے لتے لے لیے۔

اداکاری کے علاوہ فٹنس کے حوالے سے خوب نام کمانے والی شلپا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ہندی میں گڑبڑ کرگئیں۔ اورایسی ہی ایک غلطی اداکارہ تاپسی پنوں سے بھی ہوئی۔

بعد ازاں غلطی کی نشاندہی پراداکارہ نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں میں تنقید کے ساتھ ساتھ پُرمزاح جملے بھی کسے۔

ایک خاتون صارف نے شلپا کی ٹویٹ کااسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ یہ یوم آزادی نہیں ، یوم جمہوریہ ہے۔ اتنے سال بعد توقع کی جاسکتی ہے کہ آپ کو ان دونوں کا فرق سمجھ آیا ہوگا۔

ایک صارف نے شلپا پرمیم بنا ڈالی۔

فلم تھپڑکی اداکارہ تاپسی پنونے بھی اپنی ٹویٹ میں ا قوم کو 72ویں کے بجائے 71ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد دے ڈالی ، بدلے میں انہیں بھی تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔

ٹوئٹرصارف نے تاپسی اور شلپا دونوں کوطنزکانشانہ بناتے ہوئے لکھا ” یہ ہمارےنام نام بالی ووڈ اسٹارزہیں، ایک 72 ویں کو 71 واں یوم جمہوریہ کہتی ہیں تو دوسری یوم جمہوریہ پر یوم آزادی کی مبارکباد دیتی ہیں، دونوں نے آج کون سا نشہ کیا ہے؟ ”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

NUML protest

آن لائن امتحانات کیلئے نمل کے طلباء کی درخواست مسترد

کسانوں کی احتجاجی تحریک بغاوت میں بدل سکتی ہے، رپورٹ

کسانوں کی احتجاجی تحریک بغاوت میں بدل سکتی ہے، رپورٹ