in

عاطف اسلم کےچھوٹےبیٹےکی تصویرسوشل میڈیاپروائرل

عاطف اسلم کےچھوٹےبیٹےکی تصویرسوشل میڈیاپروائرل

گلوکارعاطف اسلم کا شماران شوبز سیلیبرٹیزمیں ہوتا ہے جو اپنی نجی زندگی کو بہت زیادہ سامنے نہیں لاتے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نظرآتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ گلوکار کےمداح ان کی ایسی پوسٹس کے منتظررہتے ہیں، عاطف نے مداحوں کیلئے اپنے چھوٹے بیٹے کی تصویر شیئرکی جو خوب وائرل ہورہی ہے۔

بیٹے کی پیدائش کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ عاطف اسے مداحوں کے سامنے لائے ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا” بےشک، اللہ سب سے بہترین خالق ہے”۔

اپنے پیارکااظہارکرتے ہوئے عاطف نے مزید لکھا ” میرا کُکا ”۔

یمنیٰ زیدی، سمیع خان، اعجاز اسلم ، نادیہ افگن سمیت دیگر شوبز شخصیات اور عاطف کے مداحوں نے ان کے گول مٹول سے بیٹے کیلئے پیار اور نیک خواہشات کے پیغامات لکھے۔

اس سے قبل عاطف نے سال 2004 میں ریلیز ہونے والی البم ”جل پری” کے 16 سال مکمل ہونے کی خوشی میں یوٹیوب پر لائیو سیشن کے دوران پہلی بار اپنے چھوٹے بیٹے کو مداحوں سے ملوایا تھا۔

ویڈیو میں انہوں نے چھوٹے بیٹے کو گود میں بٹھایا تھاجووالد کو گٹاربجاتا دیکھ کر خود بھی ایسا ہی کرتا ہے، یہ ویڈیو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرخوب وائرل ہوئی تھی۔

عاطف اسلم کی شادی 2013 میں سارہ بھروانہ کے ساتھ ہوئی، اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔ پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جبکہ اٴْن کے دوسرے بیٹے نے دسمبر2019 میں جنم لیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان ویمن ٹیم ون ڈےمیں وائٹ واش

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان ویمن ٹیم ون ڈےمیں وائٹ واش

شبلی فراز اور شہباز گل میں تلخ جملوں کا تبادلہ

شبلی فراز اور شہباز گل میں تلخ جملوں کا تبادلہ