in

زارانورعباس نے”دی وائٹ ٹائیگر”کوماسٹرپیس قراردے دیا

THE WHITE TIGER

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور پریانکا چوپڑا کی نئی فلم ” دی وائٹ ٹائیگر” نے اداکارہ زارا نور عباس کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

زارا نے اس فلم کو ”شاہکار”قرار دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو اسے دیکھنےکی تائید کی اور راج کمار کو انسسٹااسٹوری میں ٹیگ کیا۔

بالی ووڈ اداکار نے بھی جواب میں زاراکی انسٹااسٹوری شیئرکرتے ہوئے تعریف پر ان کا شکریہ اداکیا۔

فلم ” وائٹ ٹائیگر کی دیگرمرکزی کاسٹ میں گوروآدرش اور پریانکا چوپڑا شامل ہیں جو فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔ اس فلم سے راج کمار پہلی بار بڑے پردے پر پریانکا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

پریانکا چوپڑا کےشوہر گلوکارنک جوناس نے بھی مداحوں سے یہ فلم دیکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پریانکا پرفخرہے۔

پریانکا نے بھارت میں طبقاتی کشمکش کا مقابلہ کرتے ہوئے اسکرین پر واپسی کی ہے۔فلم کی کہانی 2008 میں انگریزی زبان میں ادن کا سب سے معتبر انعام بُکرپرائز جیتنے والے اروند ادیگا کے ناول پرمبنی ہےجس کا مرکزی کردار بلرام حلوائی ہے اور یہ ناول اس کی زندگی کا غریبی سے امیری تک کا سفر ہے۔

وائٹ ٹائیگر22 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی، فلم کو رامین بحرانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے بیٹے کی پہلی تصویر سامنے آ گئی

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے بیٹے کی پہلی تصویر سامنے آ گئی

Karachi weather

کراچی میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا