in

سجل اوراحدکی ‘دھوپ کی دیوار’ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی وائرل

سجل اوراحدکی ‘دھوپ کی دیوار’ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی وائرل

ٹی وی اسکرین اور حقیقی زندگی کی مقبول ترین شوبز جوڑی کا اعزاز رکھنے والے احد رضا میر اور سجل علی کی ویب سیریز ” دھوپ کی دیوار” کا ٹریلرجاری کردیا گیا۔

ویب سیریز میں حقیقی زندگی کا یہ جوڑا 2 ایسے نوجوانوں کا کردارادا کررہا ہے جو سرحدوں کے لحاظ سے الگ الگ لیکن مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے جاری تنازعات میں اپنے اپنے والد کو کھونے کے غم کے حوالے سے ایک ہیں۔

دو منٹ 44 سیکنڈز دورانیے کے اس ٹریلرمیں بھارت پاکستان کرکٹ میچ کے ساتھ ساتھ سرحد پرہونے والی ایک جھڑپ بھی دکھائی گئیہے۔ وشال ملہوترا ( احد رضامیر) اورسارہ شیر علی ( سجل ) ٹیلی ویژن اسکرین پرآنکھیں جمائے بیٹھے ہیں اور بھارت کی فتح کے بعد وشال کو آتش بازی کرتے دکھایا گیا ہے۔

اسی دوران دونوں کے والد (عدنان جعفر اورعلی خان) کی آپس میں لڑائی اور جان سے جانے کے بعد باڈیز گھروں کو پہنچتے دکھائی گئی ہیں۔ احد اور سجل معاملے میڈیا چینلز سے بات کرتے اور اپنے اپنے والد کو کریڈَٹ دیتے ہیں جس میں وشال کو اس کے ملک میں سراہا جاتا ہے کہ اس نے دشمن کی بیٹی کو کرارا جواب دیا۔

بعد ازاں احد کو اپنے رویے کا احساس کرتے ہوئے اور سارہ کی جانب انٹرنیٹ کے ذریعہ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے دکھایا گیاہے، دونوں تلخیاں بھلا کرگہری دوستی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات خوشگوار ہوجائیں گے لیکن اصل مسئلہ گھر سے ہی شروع ہوتا ہے جہاں دونوں کی مائیں انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ دشمن سے بات کررہے ہیں۔

دھوپ کی دیوار رواں ماہ 25 جون سے بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم فارم زی فائیو پر ریلیز کی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی جانے والی اس ویب سیریز کی کہانی معروف ڈرامہ وناول نگار عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات حسیب حسن نے دی ہیں۔

سجل اور احد کےعلاوہ ویب سیریزکے دیگر کرداروں میں سمعیہ ممتاز، علی خان، عدنان جعفر، ثمینہ احمد، منظر صہبائی، رضا طالش اور زیب رحمٰن سمیت دیگرشامل ہیں۔

ایک انٹرویو میں ڈائریکٹرحسیب حسن کا کہنا تھا کہ “دھوپ کی دیوارمیں سرحدوں ، مذہب اور معاشرتی تعصبات سے بالاتر ہوکرمثبت عکاسی کی گئی ہے ، اس میں سرحد پار سے محبت کی کہانی جیسے موضوع کو بہت مختلف اندازمیں پیش کیا گیا ہے جس کا بنیادی پیغام امن ، ہم آہنگی اورزندگی کی خوشی ہے” ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ بجٹ20-21:صوبائی حکومت کاگاڑیوں کی خریداری پرپابندی لگانےکافیصلہ

سندھ بجٹ20-21:صوبائی حکومت کاگاڑیوں کی خریداری پرپابندی لگانےکافیصلہ

سندھ اسمبلی کا بجٹ سیشن پی ٹی آئی نے احتجاج کا نیا طریقہ متعارف کرادیا

سندھ اسمبلی کا بجٹ سیشن پی ٹی آئی نے احتجاج کا نیا طریقہ متعارف کرادیا