in

قتل کے مجرموں سے بھی اہلخانہ ملاقات کرتے ہیں لیکن مجھ سے بیٹی نے بات بھی نہیں کی میگھن مارکل کے والد بھی پھٹ پڑے

قتل کے مجرموں سے بھی اہلخانہ ملاقات کرتے ہیں لیکن مجھ سے بیٹی نے بات بھی نہیں کی میگھن مارکل کے والد بھی پھٹ پڑے

قتل کے مجرموں سے بھی اہلخانہ ملاقات کرتے ہیں لیکن مجھ سے بیٹی نے بات بھی نہیں …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اداکارہ میگھن مارکل بیاہ کر برطانوی شاہی خاندان میں گئیں تو بھائیوں میں ہی ناچاقی کا سبب بن گئیں اور شہزادہ ہیری شاہی مراتب ہی سے دستبردار ہو گئے اور اپنی اہلیہ میگھن کو لے کر امریکہ منتقل ہو گئے۔ اب میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل بھی سامنے آ گئے ہیں اور اپنی بیٹی کے روئیے سے متعلق انتہائی افسوسناک بات کہہ دی ہے۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق 76سالہ تھامس مارکل نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی میگھن مارکل کا ان کے ساتھ رویہ شروع سے ہی انتہائی سردمہرانہ ہے۔ تھامس مارکل نے کہا کہ ”جیل میں قید قتل کے مجرموں سے بھی ان کے خاندان والے ملاقات کرتے رہتے ہیں لیکن مجھے سالوں بیت چکے ہیں کہ میری بیٹی سے بات چیت بھی نہیں ہوئی۔ میں نے کئی بار میگھن کے ساتھ اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کی مگر اس کی طرف سے ہر بار سردمہری کا سلوک کیا گیا۔ میگھن میرے ساتھ جو سلوک کرتی آ رہی ہے، وہ کلہاڑے کے ساتھ کسی کو قتل کردینے سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔

ان کاکہناتھاکہ میں اپنے داماد شہزادہ ہیری اور اپنے 2سالہ ناتی آرچی سے ایک بار بھی نہیں ملا ہوں۔یہ بات مجھے بہت تکلیف دیتی ہے کہ میری بیٹی اتنے سالوں سے مجھ سے نہیں ملی، حالانکہ جیل میں قتل کے مجرموں سے بھی ان کے بیوی بچے آ کر ملتے ہیں۔“

مزید :

بین الاقوامیتفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف اداکار سوتے ہوئے موت کی وادی میں پہنچ گئے چل بسے 

معروف اداکار سوتے ہوئے موت کی وادی میں پہنچ گئے چل بسے 

ٹک ٹاک اوراسنیک ویڈیوایپ کا استعمال حرام ہے،جامعہ اشرفیہ

ٹک ٹاک اوراسنیک ویڈیوایپ کا استعمال حرام ہے،جامعہ اشرفیہ