in

‘تھری ایڈیٹس’ میں کرینہ سے پہلے انوشکا شرما کا آڈیشن لیے جانے کا انکشاف لیکن پھر انہیں کردار مل کیوں نہ سکا؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا

'تھری ایڈیٹس' میں کرینہ سے پہلے انوشکا شرما کا آڈیشن لیے جانے کا انکشاف لیکن پھر انہیں کردار مل کیوں نہ سکا؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا

‘تھری ایڈیٹس’ میں کرینہ سے پہلے انوشکا شرما کا آڈیشن لیے جانے کا انکشاف لیکن …

ممبئی (ویب ڈیسک) راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم 3 ایڈیٹس میں کرینہ کپور کی جگہ پہلے انوشکا شرما کا آڈیشن لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ عامر خان، آر مدھاون، شرمن جوشی، کرینہ کپور اور بومن ایرانی جیسے باصلاحیت اداکاروں کے ساتھ بنائی جانے والی یہ فلم آج بھی کسی سپر ہٹ فلم سے کم نہیں۔بھارتی میڈیا نے اب اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں ‘پیا’ کا کردار کرنے والی کرینہ کپور کی جگہ پہلے انوشکا شرما کا آڈیشن لیا گیا تھا تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ فلم 3 ایڈیٹس کے لیے انوشکا شرما کے آڈیشن میں ان سے ’منابھائی ایم بی بی ایس‘ کا ڈائیلاگ بلوایا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور راج کمار ہیرانی کو بھی اس بارے میں علم نہ تھا لیکن انوشکا نے اپنے آڈیشن کا ویڈیو کلپ دکھایا جس میں وہ سنجے دت کی فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ کا ڈائیلاگ بول رہی ہیں جو اصل میں اداکارہ ‘گریسی سنگھ’ نے فلم میں ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2009 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم 3 ایڈیٹس میں ناکامی کے بعد انوشکا شرما نے 2014 کی فلم ‘پی کے’ میں عامر خان کے مد مقابل کام کیا جس کی ہدایتکاری راج کمار ہیرانی کی جانب سے ہی کی گئی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ اس لڑکے کو پہچان سکتے ہیں

کیا آپ اس لڑکے کو پہچان سکتے ہیں

ہریتھک روشن نے سلمان خان کے خلاف ایسا بیان دے دیا کہ جان کر دبنگ خان کے چودہ طبق روشن ہو جائیں 

ہریتھک روشن نے سلمان خان کے خلاف ایسا بیان دے دیا کہ جان کر دبنگ خان کے چودہ طبق روشن ہو جائیں