پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کے بیٹے خوبی علی کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا ۔
خوبی علی نے موسیقی میں ڈیبیو کرنے کے لیے اپنے والد کے گائے ہوئے گانے ’ کیوں اُداس پھرتے ہو‘ کا انتخاب کیا ۔
گانے کی آفیشل بھی جاری کردی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوبی کسی گاوں میں موجود ہیں اور منظر بھی شام کے وقت کا ہے ۔
یاد رہے کہ یہ گانا گلوکار سجاد علی نے سال 2005 میں اپنے البم رنگین میں گایا تھا ۔
اس سے قبل وہ نے اپنے والد سجاد علی کے گانے’بارش‘ کی ویڈیو میں بھی نظر آئے تھے جس میں ان کے ساتھ اداکارہ ریما بھی تھیں۔
اس حوالے سے خوبی علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میرے والد کے نئے گانے میں پہلی بار بطورِ اداکار کام کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔