in

بھارتی پنجابی گلوکار عمران خان گرفتار

بھارتی پنجابی گلوکار عمران خان گرفتار

بھارتی پنجابی گلوکار عمران خان عرف خان صاحب کو گرفتار کرلیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پنجابی گلوکار عمران خان المعروف خان صاحب کو ان کے تین دوستوں سمیت کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے لیے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلوکار عمران خان پنجاب کے ضلع کپور تھالا کے علاقے ستنمپورہ میں گزشتہ روز رات کے وقت اپنے دوستوں ہرپریت سنگھ، دلباغ محمد اور اعجاز کے ہمراہ بینڈ باجے کے ساتھ سالگرہ منارہے تھے۔ جب کہ رات کے وقت کورونا کی وجہ سے کرفیو لگاہوا تھا۔ پولیس نے ان تمام لوگوں کوکورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

ستنمپورہ کے ایس ایچ او نے گلوکار اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئی پی سی کے سیکشن 188 اور 51 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور تقریبات پر پابندی عائد ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ مئی میں بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو بھی ان کے عملے سمیت کووڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

اداکارہ میرا کی پراپرٹی پر قبضے کے حوالے سے سی سی پی او لاہور کو دی گئی درخواست جھوٹی نکلی 

اداکارہ میرا کی پراپرٹی پر قبضے کے حوالے سے سی سی پی او لاہور کو دی گئی درخواست جھوٹی نکلی