in

اداکارہ ایمان علی سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر اینکرپرسن رابعہ انعم بھی میدان میں آگئیں

اداکارہ ایمان علی سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر اینکرپرسن رابعہ انعم بھی میدان میں آگئیں

اداکارہ ایمان علی سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر، اینکرپرسن رابعہ انعم بھی …

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے خود کو ’کھسرا‘ کہہ ڈالا جس پر ایک ہنگامہ برپا ہے اور لوگ اسے خواجہ سراﺅں کی توہین قرار دے کر ایمان علی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اب معروف نیوز اینکر رابعہ انعم بھی اس معاملے پر آگے آ گئی ہیں اور ایمان علی کو ’احمق اداکارہ‘ قرار دے دیا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق رابعہ انعم نے ایمان علی کی اس بات کو انتہائی گھٹیا مذاق کہتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں جاہل اداکاروں کی طرف سے آئے روز سامنے آنے والے ایسے احمقانہ بیانات سے عاجز آ چکی ہوں۔ میں حیران ہوں کہ کس طرح ایمان علی نے لفظ ’کھسرا‘ کو بدصورتی کا استعارہ بنا ڈالا ہے“۔

واضح رہے کہ ایمان علی نے گزشتہ روزمیزبان واسع چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”میں سیلفی پسند نہیں کرتی کیونکہ میں اتنی خوبصورت نہیں ہوں۔ لوگ مجھے خوبصورت کہتے ہیں لیکن میں جب آئینے کے سامنے کھڑی ہوتی ہوں تو خود کو دیکھ کر کہتی ہوں کہ ’آئے ہائے کھسرا۔“

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ کترینہ کیف کا نیا معاشقہ لیکن محبوب کون ہے؟ ساتھی اداکار نے بھانڈا پھوڑ دیا

اداکارہ کترینہ کیف کا نیا معاشقہ لیکن محبوب کون ہے؟ ساتھی اداکار نے بھانڈا پھوڑ دیا

کینیڈا میں مسلم فیملی کو قتل کرنیوالا حملہ آور کون تھا؟

کینیڈا میں مسلم فیملی کو قتل کرنیوالا حملہ آور کون تھا؟