in

بھارتی اداکارہ صوفیہ حیات اداکار سلمان خان پر برس پڑیں کھری کھری سنادیں

بھارتی اداکارہ صوفیہ حیات اداکار سلمان خان پر برس پڑیں کھری کھری سنادیں

بھارتی اداکارہ صوفیہ حیات اداکار سلمان خان پر برس پڑیں، کھری کھری سنادیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل صوفیہ حیات نے بالی ووڈ کے سلو میاں پر الزام لگایا ہے کہ وہ مذہبی تہواروں کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں، صوفیہ حیات نے مزید کہا کہ جب وہ بگ باس کا حصہ تھیں تو انہوں نے سلمان خان کے ساتھ فائنل سٹیج شیئر نہیں کیا تھا کیونکہ ان کی اخلاقیات اور سچ ان کی انا سے کہیں بڑھ کر ہے، بھارت کے لوگ بیوقوف نہیں ہیں وہ ذہین ہیں اور ہر روز ترقی کررہے ہیں شاید سلمان خان کو بھی اب آگے بڑھنا چاہئے۔

اداکارہ صوفیہ حیات بگ باس 7 میں بھی حصہ لے چکی ہیں اور اسی شو سے انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری لی تھی۔ صوفیہ حیات بگ باس 7 کی کافی بولڈ اور متنازع شخصیت تھیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں سلومیاں کے بارے میں کئی باتیں کی ہیں اور  لکھا سلمان خان اپنی ہر فلم کی ریلیز کے وقت ایک ہی ٹرک استعمال کرتے ہیں۔ وہ اپنی ہر فلم عید کے موقع پر ریلیز کرتے ہیں اور مذہبی تہواروں کو اپنی فلموں کی تشہیر اور اپنے منافع کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

صوفیہ حیات نے مزید کہا سلمان ہر بار فلم میں ایک جیسے نظر آتے ہیں، ان کی فلموں کی کہانی کے مکالمے بھی تقریباً ایک جیسے ہوتے ہیں اور فلموں کی کہانی بھی ایک ہی ہوتی ہے۔ وہ اپنی فلم میں ہر بار نوجوان ماڈل کو کاسٹ کرتے ہیں۔ کیا اب وقت نہیں کہ سلمان خان اپنی عمر کی لڑکی کو فلم میں کاسٹ کریں۔

صوفیہ حیات نے مزید کہا سلمان خان ابھی تک بڑے نہیں ہوئے ہیں جب کہ انہیں دیکھنے والے لوگ بڑے ہوگئے ہیں اور سلو میاں کی فلموں کی ایک جیسی کہانیوں سے تنگ آچکے ہیں۔ یہاں تک کہ جب میں نے فلم ’’رادھے‘‘ کا ٹریلر دیکھا تو میں نے سوچا کیا میں نے یہ سب پہلے نہیں دیکھا ہوا؟

واضح رہے کہ بھارتی نژاد برطانوی ماڈل و اداکارہ صوفیہ حیات نے کئی سال قبل بالی ووڈ کو چھوڑ کر راہبہ بننے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنے اس فیصلے کی وجہ سے وہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شریعت اورقرآن میں سورج گرہن کےدوران کام نہ کرنےکا تذکرہ نہیں،مفتی زبیر

شریعت اورقرآن میں سورج گرہن کےدوران کام نہ کرنےکا تذکرہ نہیں،مفتی زبیر

اداکارہ ندا یاسر نیند میں خراٹے لینے کے علاوہ ہنستی بھی ہیں شوہر یاسر نواز نے دلچسپ انکشاف کردیا

اداکارہ ندا یاسر نیند میں خراٹے لینے کے علاوہ ہنستی بھی ہیں شوہر یاسر نواز نے دلچسپ انکشاف کردیا