in

کرینہ نے فلم میں کام کیلئے 12 کروڑ روپے معاوضہ طلب کرلیا

کرینہ نے فلم میں کام کیلئے 12 کروڑ روپے معاوضہ طلب کرلیا

کرینہ نے فلم میں کام کیلئے 12 کروڑ روپے معاوضہ طلب کرلیا

ممبئی (ویب  ڈیسک)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے ساتھ شادی کر کے سیٹل ہو گئی ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ فلمسازوں کی پہلی ترجیحات میں شامل ہیں اور ممکنہ طور پر اپنی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اداکارہ نے اپنا معاوضہ بھی بھاری بھرکم کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے نئی آنے والی فلم ’’ سیتا ، دی انکارنیشن‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے عوض 12 کروڑ روپے معاوضہ طلب کر لیا ہے ،  فلم ساز الوکک ڈیسائی نے آنے والی فلم میگا بجٹ فلم کے لیے کرینہ کپور کو کام کی پیش کش کی ہے،مذکورہ فلم کے لیے کرینہ کپور کو ’سیتا‘ کے مرکزی کردار کی پیش کش کی گئی، مذکورہ فلم بھارتی ہندو مذہب کی رامائن کہانیوں پر مبنی ہوگی۔

فلم کی کہانی ’سیتا‘ رامائن کے گرد گھومے گی اور اس کردار کے لیے فلم ساز نے کرینہ کپور سے رابطہ کیا ہے، جنہوں نے ان سے 6 ہیروئنز کے برابر معاوضہ مانگا ہے۔ اگرچہ فلم کی ٹیم نے تاحال واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کرینہ کپور کو کام کی پیش کش کی ہے یا نہیں، تاہم ذرائع کے مطابق اداکارہ کی جانب سے بھاری معاوضہ طلب کیے جانے کے بعد ممکنہ طور پر فلم کی ٹیم دیگر ہیروئنز کے ساتھ رابطہ کرے گی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سوشل میڈیا سےگستاخانہ مواد ہٹانےکا مستقل حل طلب،اسلام آبادہائیکورٹ

سوشل میڈیا سےگستاخانہ مواد ہٹانےکا مستقل حل طلب،اسلام آبادہائیکورٹ

ڈالر کی قیمت میں کمی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں کمی، آج کے کرنسی ریٹ