in

رابعہ انعم نے ایمان علی کو “بیوقوف” قراردے دیا

رابعہ انعم نے ایمان علی کو “بیوقوف” قراردے دیا

اداکارہ ایمان علی کا ایک انٹرویو سوشل میڈیاپر خاصا وائرل ہے جس میں وہ اپنی شکل کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ سیلفی لینے لگوں تو اپنا آپ ” کُھسرے ” جیسا لگتا ہے۔ ٹی وی ہوسٹ رابعہ انعم نے اس بیان پرایمان کو بیوقوف قراردیا۔

اداکارہ واسع چوہدری کے پروگرام ” گھبرانا منع ہے ” میں شریک ایمان نے شادی ، شوبزپر بات کرنے سمیت اپنی شکل کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ٹرانسجینڈرز کی مثال دی تھی کہ مجھے اپناآپ اُن جیسا لگتا ہے۔

ایمان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا آپ پسند نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں کہ میں خوش شکل ہوں لیکن جب بھی اپنے آپ کو آئینے میں دیکھتی ہوں مجھے لگتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ مجھے اپنی تصویریں لینا اچھا نہیں لگتا کیونکہ مجھے اپنا چہرہ پسند نہیں۔ سیلفی لینے لگوں توہر زاویے سے دیکھ کر کہتی ہوں ” ہائے کُھسرا، آئے ہائے کھسُرا” یہی وجہ ہے کہ میرے پاس سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کیلئے بھی تصاویرنہیں ہوتیں۔

اداکارہ کے مطابق لوگوں کو لگتا ہے کہ میں جھوٹ بول رہی ہوں لیکن ایسا نہیں ہے، میں جھوٹ کیوں بولوں گی۔

رابعہ انعم نے انسٹا اسٹوریزمیں اس ویڈیو کلپ کا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا ، ” کوئی ایسے بیوقوف اداکاروں کا منہ بند کروادو یار ”۔

رابعہ نے طنزیہ اندازمیں لکھا کہ ایمان کو لگتا ہے ”کھسرا” بطور ایک برا لفظ استعمال کرنا صحیح ہے ، اوران تمام افراد کو ایسے شوزمیں ادائیگی کرکے بلایا جاتا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ٹرانسجینڈرز کے حوالے سے بہتری دیکھنے میں آئی ہے، مخلتف پلیٹ فارمزسے ان کے حق میں آواز اٹھائی جاتی ہے۔ اگرچہ ٹرانس پروٹیکشن ایکٹ 2018 میں ٹرانسجینڈرز کو قانونی طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم ان کے بنیادی حقوق یقینی بنانے کے لئے ابھی بھی بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایمان کی آنے والی فلم بطور پروڈیوسر اداکارہ عروہ حسین کی پہلی فلم ’’ٹِچ بٹن ‘‘ ہے جس میں ان کے مقابل فرحان سعید ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹرقاسم علی مرید ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں کروناکی شرح 3فیصد سےبڑھ گئی،76افراد جاں بحق

پاکستان میں کروناکی شرح 3فیصد سےبڑھ گئی،76افراد جاں بحق

نارووال: مسافر بس حادثہ، 20 افراد زخمی

نارووال: مسافر بس حادثہ، 20 افراد زخمی