in

سادہ لوح سوشل میڈیاصارفین کیلئے صحیفہ جبارکا مفید مشورہ

سادہ لوح سوشل میڈیاصارفین کیلئے صحیفہ جبارکا مفید مشورہ

اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا صارفین کوگھر بیٹھے پیسہ کمانے اور نجومیوں کے ہاتھوں مستقبل سنوارنے کی اُمید رکھنے سے خبردار کرتے ہوئے ایک پیغام دیا ہے۔

صحیفہ نے انسٹا اسٹوریز میں لکھا ” میرے پیارے سوشل میڈیااستعمال کرنےوالوں، یہ جو کمنٹ سیکشن میں ” گھر بیٹھے پیسے کمائیں” ، اپنی قسمت جانیے”، ” پامسٹ” قسم کے اکاونٹس ہیں ، ان سے بچیں” ۔

ادکارہ نے اپنے فالوورز پرواضح کیا کہ یہ لوگ صرف اپنے پیسے بٹورنے کے چکرمیں بیٹھے ہیں اور آپ کو بیوقوف بناناچاہتے ہیں۔

صحیفہ نے ایسی باتوں پریقین کرنے والے ضعیف الاعتقاد کیلئے اپنے پیغام میں لکھا ” نجومی آپ کو تمام قسم کی مبہم باتیں بتائے گا کہ آپ کس طرح ایک مشکل زندگی گزاررہے ہیں اور مستقبل میں کس طرح خوش وخرم ہوسکتے ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ ” آج کل آپ کسی الجھن میں ہیں”، بیٹا آج کل الجھن میں کون نہیں ہے؟” ۔

اداکارہ نے ایسی پوسٹس اور اکاونٹس کی حقیقت بتانے کے بعد اپنے فالوورزسے درخواست کی کہ اس قسم کے لوگوں کو رقم ٹرانسفرنہ کریں اور نہ ہی ان سے کوئی رابطہ رکھیں بلکہ ان کیخلاف رپورٹ کریں۔

صحیفہ کی جانب سے یہ پبلک سروس میسج بلاوجہ نہیں کیونکہ آئے روز ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جن میں دھوکے سے سادہ لوح افراد سے رقم بٹور لی جاتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیگی رہنماء جاوید لطیف کی رہائی کےلیے روبکارجاری

لیگی رہنماء جاوید لطیف کی رہائی کےلیے روبکارجاری

بٹ گرام : جیپ کھائی میں گرنےسے2افراد جاں بحق،7زخمی

بٹ گرام : جیپ کھائی میں گرنےسے2افراد جاں بحق،7زخمی