in

ماہین غنی کا فہد مصطفیٰ پر دہرے معیار کا الزام

ماہین غنی کا فہد مصطفیٰ پر دہرے معیار کا الزام

فیشن ڈیزائنرماہین غنی نے خواتین کی حمایت میں کی جانے والی ایک ٹویٹ کے جواب میں اداکار وپروڈیوسرفہد مصطفیٰ پر دہرے معیار کاالزام عائد کردیا۔

ماہین کا یہ ردعمل فہد کی ایک ٹویٹ کے حوالے سے ہے جس میں اداکارنے کہا تھا کہ ہماری انڈسٹری کی خواتین کے ساتھ رواں رکھا جانے والا سلوک انتہائی ناگوار ہے۔ اگر آپ کو نہیں پسند تو انہیں فالو کرنا بند کردیں لیکن ٹرولنگ مت کریں۔

گو فہد نے اس ٹویٹ میں کسی کا نام نہیں لیا لیکن عام تاثر یہی ہے کہ یہ ہانیہ عامر کی حمایت میں تھی جو ایک وائرل ویڈیو اور بعد ازاں اپنے سابق دوست عاصم اظہرکے ساتھ حالیہ ان ڈائریکٹ تنازع پر تنقید کا شکارہوئیں۔

ہانیہ عامر اورعاشروجاہت کی نامناسب ویڈیوپرشدید تنقید

اس ٹویٹ کےجواب میں ماہین نے فہد پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ خود اُن کی پروڈکشن میں ایسے ڈرامے بنائے جا رہے ہیں جن میں خواتین ہراساں کیے جانے کےجھوٹے دعوے کرتی ہیں، وہ بھی ایسے ملک میں جہاں وہ پہلے ہی غیر محفوظ اور پسماندگی کا شکار ہیں لیکن ٹرولنگ سے خوفزدہ ہیں۔

ماہین نے مشورہ دیا کہ دوسروں کو پرکھنا بند کرکے خود آپ ( فہد) کیوں خواتین کو بہتراندازمیں پیش نہیں کرتے ۔

عاصم کو کیوں چھوڑا؟ ہانیہ کی نئی ویڈیو وائرل

ماہین غنی کا اشارہ فہد کی پروڈکشن میں بنائے جانے والے ڈرامہ سیریل ” ڈنک ” کی جانب تھا جس کی کہانی ایک پروفیسر پرہراسانی کے جھوٹے الزام کے گرد گھومتی ہے۔ ڈرامےکے مرکزی کرداروں میں ثناء جاوید، بلال عباس اور پروفیسر کاکردار ادا کرنے والے نعمان اعجاز شامل ہیں جن پران کی طالبہ امل (ثناء جاوید ) جھوٹا الزام عائد کرتی ہے۔ نتیجے میں اس کا کیرئیرتباہ ہوجاتا ہے اور سب امل کی بات کا یقین کرتے ہیں۔

ایک انٹرویومیں فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ اکتوبر 2019 میں لاہور میں پیش آنے والے حقیقی واقعے سے متاثرہوکربنایا گیا ہے۔ اس واقعے میں ایم اے او کالج کے پروفیسرنے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی تھی۔

ڈنک کے علاوہ فہد کو ان کے ایک اور ڈرامے ” جلن ” پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا جس میں نشاء (منال خان ) نامی کردار کواپنے بہنوئی (عماد عرفانی) کے ساتھ ناجائز تعلقات میں ملوث دکھایا گیا۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کی خلاف ورزی پر جلن پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بابراعظم کو آؤٹ کرنا میرا خواب ہے، شاہنواز دھانی

بابراعظم کو آؤٹ کرنا میرا خواب ہے، شاہنواز دھانی

باچاخان ائیرپورٹ پر 24مسافروں میں کروناکی تصدیق

باچاخان ائیرپورٹ پر 24مسافروں میں کروناکی تصدیق