in

ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ کا نیا پوسٹر جاری

ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ کا نیا پوسٹر جاری

مقبول ترین شوبز جوڑی کا اعزاز رکھنے والے احد رضا میر کی آنے والی ویب سریز ‘دھوپ کی دیوار’ کا آفیشل پوسٹر جاری کردیا۔

ٹی وی اسکرین اور حقیقی زندگی کی مقبول ترین شوبز جوڑی کا اعزاز رکھنے والے احد رضا میر اور سجل علی رواں ماہ جون میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی جانے والی ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ میں دکھائی دیں گے۔

سوشل میڈیا پر اس ویب سریز کا پوسٹر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگیا، جس میں سجل اور احد کو دیکھا جاسکتا ۔

دھوپ کی دیوار کو رواں ماہ 25 جون میں بھارتی اسٹریمنگ پلی فارم زی فائیو پر ریلیز کی جائے گا۔

اس سے قبل ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ کا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا تھا ۔

ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی گئی ہے ۔

اس ویب سریز کی کہانی معروف ڈرامہ اور ناول عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ویب سیریز کی کہانی پاکستان اور بھارت کے 2 خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔

دھوپ کی دیوار میں سامیہ ممتاز، علی خان، عدنان جعفر، ثمینہ احمد اور زیب رحمٰن بھی دکھائی دیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک میں لوڈشیڈنگ 2 دن میں حتم ہوجائے گی،عمرایوب

ملک میں لوڈشیڈنگ 2 دن میں حتم ہوجائے گی،عمرایوب

وزیراعظم نے پہلے احساس ون ونڈو مرکز کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے پہلے احساس ون ونڈو مرکز کا افتتاح کردیا