in

ایمان علی کا خود سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

ایمان علی کا خود سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

سُپرماڈل رہنے والی اداکارہ ایمان علی کی خوبصورتی کو سبھی سراہتے ہیں لیکن اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنا آپ بالکل خوبصورت نہیں لگتا۔

واسع چوہدری کے شو ” گھبرانا منع ہے” میں شریک ایمان نےحیرت انگیز انکشاف کیا کہ مجھے اپنا آپ پسند نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں کہ میں خوش شکل ہوں لیکن جب بھی اپنے آپ کو آئینے میں دیکھتی ہوں مجھے لگتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ مجھے اپنی تصویریں لینا اچھا نہیں لگتا کیونکہ مجھے اپنا چہرہ پسند نہیں۔ ایمان نے کہا سیلفی لینے لگوں توہر زاویے سے اپنا چہرہ کسی مخنث جیسا لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میرے پاس سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کیلئے بھی تصاویرنہیں ہوتیں۔

ایمان علی کے پبلسٹی سٹنٹ سے فریحہ الطاف ناخوش

اداکارہ کے مطابق لوگوں کو لگتا ہے کہ میں جھوٹ بول رہی ہوں لیکن ایسا نہیں ہے، میں جھوٹ کیوں بولوں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بھارت سے آفرآئی تھیں لیکن میں وہاں کام کرنا ہی نہیں چاہتی تھی کیونکہ میں بہت محب وطن ہوں۔ دیکھیں نا میں نے شادی بھی کہاں کی ، میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے خاندان میں، جن کی وجہ سے آج ہمارے پاس لاہور ہے اور بابر سے شادی کی ایک وجہ ان کا فیملی بیک گراونڈ بھی ہے۔

ایمان علی نے کس طرح اپنی بیماری کا مقابلہ کیا

ایمان نے بتایا کہ فلمساز امتیازعلی اور وشال بھردواج نے کام کی پیش کش کی مگرانکار کردیا، اور ایک وجہ ان دونوں کی فلموں کا بولڈ ہونا بھی تھی۔ اداکارہ کے مطابق پاکستان میں بھی وہ کردار یا کہانی پسند نہ آنے کی بناء پر متعدد پراجیکٹس میں کام کرنے سے انکار کرچکی ہیں۔

خدا کے لیے، بول اورماہ میرجیسی فلموں میں کام کرنے والی ایمان نے بتایا کہ انہیں جوانی پھر نہیں آنی، نامعلوم افراد، پنجاب نہیں جاؤں گی، کراچی سے لاہور اوردیگر فلموں میں بھی کام کی آفرزآئی تھیں مگر انکارکردیا کیونکہ ہرکسی کے کام نہیں کرتیں۔ نامعلوم افراد اور جوانی پھر نہیں آنی میں کام کرنے سے انکار کی وجہ مرد حضرات کے مرکزی کردار تھے۔

نومبر 2019 میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے پوتے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ایمان کی اس سے قبل بابربھٹی سے دوستی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد زندگی بہت اچھی ہوگئی ہے اور اب میاں کے ساتھ ہروقت انجوائے کرتی ہیں۔

ایمان کی آنے والی فلم بطور پروڈیوسر اداکارہ عروہ حسین کی پہلی فلم ’’ٹِچ بٹن ‘‘ ہے جس میں ان کے مقابل فرحان سعید ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹرقاسم علی مرید ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جائے حادثہ پر8میل کاٹریک پہلے بھی مرمت ہواتھا، وزیر ریلوے

جائے حادثہ پر8میل کاٹریک پہلے بھی مرمت ہواتھا، وزیر ریلوے

Tax

آئندہ مالی سال ترقیاتی کاموں کیلیے 2200 ارب روپےکا تخمینہ