in

زویا ناصرٹرولنگ کرنے والوں پرشدید برہم

زویا ناصرٹرولنگ کرنے والوں پرشدید برہم

اداکارہ و ماڈل زویا ناصر نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کو لوگوں کی ذہنی صحت، کیریئر اور تعلقات تباہ ہونے کی وجہ قراردیا ہے۔

زویا نے انسٹااسٹوریز میں کسی کا نام لیے بغیرسوشل میڈیا ٹرولنگ سے متعلق اپنے خیالات میں غم وغصے کااظہار کیا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پردوسروں کو ٹرول کرنے والے اجتماعی طور پر لوگوں کے کیریئر، تعلقات اور ذہنی صحت کو تباہ کر رہے ہیں۔اگر ان افراد کو انتہائی اور گھٹیا ریمارکس پرہر بار منہ پرمکا رسید کیا جائے توسوشل میڈیا اتنی زہریلی جگہ نہیں ہوگی۔

زویا نے لکھا ” بہت سارے بزدل نتائج کے خوف کے بغیر اپنے کی بورڈز کے پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں، آپ نفرت اورگھٹیا پن اگُل کرکرکبھی بھی عظیم نہیں بن سکتے ”۔

کچھ وقت کے فائدے کے لیے دوسروں کی توہین کرنے والوں کو زویا نے زمین پر فساد پھیلانے والا قرار دیا۔

زویا کی یہ پوسٹ اداکارہ ہانیہ عامرکیخلاف ایک حالیہ ویڈیو پر تنقید کے تناظر میں لی جاسکتی ہے تاہم اداکارہ کو خود بھی گزشتہ ماہ اسلام قبول کرنے والے جرمن یوٹیوبراور وی لاگر کرسٹین بیٹزمین سے 19 فروری 2021 کو کی جانے والی منگنی ختم ہونے کے بعد اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

زویا کے اس فیصلے کے پیچھے کرسٹین کا فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے موقف تھا۔ 22 مئی کو انسٹاپوسٹ میں مداحوں کو کرسٹین کے ساتھ شادی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے زویا کا کہنا تھا کہ ”میری ثقافت ، میرے ملک ، میرے عوام اور میرے مذہب کے بارے میں بے حسی کے حوالے سے اچانک آنے والی تبدیلی میرے اس مشکل اور اٹل فیصلے کا باعث بنی۔ کچھ مذہبی و معاشرتی حدود ایسی ہوتی ہیں جنہیں کسی صورت پار نہیں کیاجاسکتا، اسی لیے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اللہ مجھے اس مشکل سے نمٹنے کیلئےہمت دے ۔ میں کرس کے روشن اور خوشحال مستقبل کی خواہشمند ہوں”۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پرایک خاتون صارف اور جرمن ولاگرکے درمیان اس معاملے پر ہونے والی چیٹ کے اسکرین شاٹس وائرل ہوئے تھے جن میں کرسٹین کا رویہ فلسطین کے حوالے سے طنزیہ اور ہتک آمیز تھا۔

بعد ازاں جرمن یوٹیوبر نے بھِی منگنی ختم ہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت جاری کی تھی کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف کوئی بات کی، نہ ہی اسلام کے حوالے سے کچھ غلط کہا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Lahore Police_5

ڈی جی خان: کارسوار ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد قتل

QAU ISB

قائداعظم یونیورسٹی کی رینکنگ میں بہتری آگئی