in

اداکارہ علیزے شاہ کے نئے انداز پر بھی تبصرے

اداکارہ علیزے شاہ کے نئے انداز پر بھی تبصرے

اداکارہ علیزے شاہ کے کپڑوں کے بعد ان کے نئے ہیئر اسٹائل پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کئے جارہے ہیں ۔

اداکارہ علیزے شاہ نے گزشتہ روز اپنے نئے لُک شارٹ ہیئر کٹ لیتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔

اداکارہ کے نئے انداز کو جہاں بہت سے صارفین نے پسند کیا وہیں کچھ صارفین نے تنقید بھی کی تاہم اداکارہ نے ناقیدین کو جواب بھی دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگلی بار اس نے فوجی کٹنگ کروالینی ہے،جس کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں کیوں کوئی مسئلہ ہے کیا۔

ایک تبصرے میں کہا گیا کہ اداکارہ کورین میوزک بینڈ میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں اس کو تعریف کے طور پر لیتی ہوں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی اداکارہ علیزے شاہ خبروں کی زیبنت اس وقت بنیں جب یاسر نواز نے ایک انٹرویو میں یہ کہا کہ علیزے کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ بہت پچھتائے کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ کیوں کام کیا۔

یاسر نواز کے بیان کے بعد فیروز خان نے علیزے شاہ کی حمایت کے لئے ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے علیزے کے ساتھ کام کیا ہے اور تجربہ بہترین تھا ، وہ ایک ایسی نوجوان اداکارہ ہے جن کا خاندان یا حلقہ احباب میں سے کسی کا بھی میڈیا سےکوئی تعلق نہیں ہے، لہذا انہیں وقت کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوں اور طریقہ کار سیکھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:کيا کبھی کسی نےآپ کوکرونا ويکسين لگوانےسےمنع کيا؟

ویڈیو:کيا کبھی کسی نےآپ کوکرونا ويکسين لگوانےسےمنع کيا؟

چین نے 3 سال سے بڑے بچوں کیلئے ویکسین کی اجازت دیدی

چین نے 3 سال سے بڑے بچوں کیلئے ویکسین کی اجازت دیدی