in

لاک ڈاؤن میں نرمی، بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ کاآغاز

لاک ڈاؤن میں نرمی، بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ کاآغاز

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں جہاں دیگر سرگرمیاں متاثر ہوئی وہیں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

بھارت میں کرونا کیسز کے پیشِ نظر بالی ووڈ کی متعدد فلموں کی شوٹنگ روک دی گئی تھی جن میں اداکار اکشے کمار کی فلم ‘رام سیتو’، اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی’، اداکار کارتک آریان کی فلم ‘بھول بھلیاں ٹو’ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

اب کئی ہفتوں بعد بھارت کے دارالحکومت دہلی، فلمی دنیا کے مرکز ممبئی اور تامل ناڈو سمیت دیگر ریاستوں میں سات جون سے لاک ڈاؤن کے تحت نافذ پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو ممبئی میں فلم اور ٹی وی کے لیے شوٹنگ کی اجازت دی تھی، ادھو ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ فلم اور ٹی وی کی شوٹنگ کے لیے پروڈیوسرز کو کرونا کی ایس او پیز پر عمل کرنے کو یقینی بنانا ہوگا۔

تاہم بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی’ کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز 15 جون سے کیا جائے گا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی’ کی شوٹنگ اس وقت روک دی گئی تھی جب اپریل میں عالیہ بھٹ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

دوسری جانب عامر خان کے بیٹے جنید خان کی ڈیبیو فلم ‘مہاراجہ’ کی شوٹنگ کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کینیڈین وزیراعظم نے مسلم خاندان کا قتل دہشتگرد حملہ قرار دیدیا

کینیڈین وزیراعظم نے مسلم خاندان کا قتل دہشتگرد حملہ قرار دیدیا

ویڈیو:کینیڈامیں مسلم دشمن کارروائی پرعینی شاہدین دہل اٹھے

ویڈیو:کینیڈامیں مسلم دشمن کارروائی پرعینی شاہدین دہل اٹھے