in

شلپا شیٹی کا راج کندرا سے تعلق کب اور کیسے شروع ہوا پہلی ڈیٹ کہاں ہوئی؟ اداکارہ نے روداد سنادی

شلپا شیٹی کا راج کندرا سے تعلق کب اور کیسے شروع ہوا پہلی ڈیٹ کہاں ہوئی؟ اداکارہ نے روداد سنادی

شلپا شیٹی کا راج کندرا سے تعلق کب اور کیسے شروع ہوا، پہلی ڈیٹ کہاں ہوئی؟ …

سورس:   Instagram/theshilpashetty

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی آج اپنی 46ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ان کی 12سال قبل راج کندرا کے ساتھ شادی ہوئی اور اب ان کے دو بچے بیٹا ویان اوربیٹی سمیشا بھی ہیں۔ راج کندرا کا تعلق کب اور کیسے شروع ہوا، اس حوالے سے شلپا شیٹی ماضی میں اپنے ایک انٹرویو میں ایک حیران کن واقعہ سنا چکی ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق شلپا نے 2018ءمیں ایشیئن ایج کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ راج کندرا کے پاس میری کچھ چیزیں تھیں اور وہ مجھے یہ چیزیں دینے کے لیے لندن سے ممبئی چلے آئے۔درحقیقت یہ تحائف تھے، جو وہ مجھے دینا چاہتے تھے۔

شلپا نے بتایا کہ ”پہلے دن راج نے مجھے ایک رنگین بیگ دیا، اگلے دن انہوں نے ایک اور بیگ بھیجا۔ اس دن میں نے بیگ ملنے کے فوری بعد فون اٹھایا اور راج کو فون کرکے واضح کر دیا کہ ہمارے درمیان کچھ نہیں ہونے والا، کیونکہ میں ممبئی چھوڑ کر لندن منتقل نہیں ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔“راج کے ساتھ اپنی پہلی ’رومانوی ملاقات‘ کے متعلق شلپا نے بتایا کہ ”اس وقت میں شادی کرنے کا سوچ رہی تھی اور راج نے بھی بتایا کہ وہ بھی اب شادی کرنا چاہتا ہے۔ اس نے مجھے اپنا ممبئی کا پتہ دیا اور ملنے کے لیے کہا۔ یوں ہماری پہلی ’ڈیٹ‘ ہوئی۔“

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ پاکستانی اداکارہ جس کی جسم فروش لڑکی کا کردار نبھانے کی خواہش پوری ہوگئی ڈرامے کو پیمرا کا نوٹس بھی موصول 

وہ پاکستانی اداکارہ جس کی جسم فروش لڑکی کا کردار نبھانے کی خواہش پوری ہوگئی ڈرامے کو پیمرا کا نوٹس بھی موصول 

شوگرمافیاجیسےلوگ بہت سےاداروں میں موجودہیں،عمران

شوگرمافیاجیسےلوگ بہت سےاداروں میں موجودہیں،عمران