in

کنول آفتاب ذوالقرنین سے کتنے سال بڑی ہیں؟

کنول آفتاب ذوالقرنین سے کتنے سال بڑی ہیں؟

کنول آفتاب ذوالقرنین سے کتنے سال بڑی ہیں؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکرز کی معروف ترین جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے اپنی عمروں سے متعلق مداحوں میں پائی جانے والی تمام غلط فہمیاں دور کر دی ہیں۔

رواں سال اپریل میں پاکستان کی ہر دلعزیز ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور اُن کے قریبی دوست ذوالقرنین نے شادی کر لی تھی۔

دونوں کی عمروں سے متعلق ان کے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین میں بھی کافی غلط فہمیاں پائی جاتی تھیں کہ کنول آفتاب عمر میں ذوالقرنین سے بڑی ہیں۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے مداح یہ جاننا چاہتے تھے کہ ان کی عمروں میں کتنا فرق ہے اور کون عمر میں بڑا اور کون چھوٹا ہے۔

حال ہی میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی جانب سے آن کیمرہ ’Ask me a question‘ سیشن کے دوران اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے گئے ہیں ۔

اس دوران ذوالقرنین نے ایک مداح کا سوال پڑھتے ہوئے جواب دیا کہ کنول آفتاب اُن سے عمر میں سے دو سے ڈھائی سال چھوٹی ہیں، کنول آفتاب کی جانب سے کہا گیا کہ وہ کم از کم دو سال چھوٹی ہیں ذوالقرنین سے۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کنول آفتاب اور ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ نکاح سے قبل ہم دونوں میں کافی لڑائیاں ہوا کرتی تھیں مگر اب ایسا نہیں ہے، نکاح کے بعد اُن کی لڑائیوں میں واضح کمی آئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کنول آفتاب کا کہنا تھا کہ نکاح کے بعد اُن کی زندگی بدل گئی ہے اور پہلے سے خوبصورت ہو گئی ہے کیوں کہ اُنہیں ذوالقرنین مل گیا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلوکار علی سیٹھی ملالہ کے بیان پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے

گلوکار علی سیٹھی ملالہ کے بیان پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے

سنی لیون کورونا میں غریبوں کی مدد کیلئے ٹرک لیکر نکل گئیں

سنی لیون کورونا میں غریبوں کی مدد کیلئے ٹرک لیکر نکل گئیں