in

مسلمان نہیں لیکن مختصرکپڑے پہننا پسند نہیں، سنیتا مارشل

مسلمان نہیں لیکن مختصرکپڑے پہننا پسند نہیں، سنیتا مارشل

معروف ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل اک ایک بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں وہ اپنے پروفیشن میں مختصرلباس پہننے کی مخالفت سمیت ثقافتی ومذہبی لحاظ سے بات کررہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سائٹ سم تھنگ ہاٹ کو دیے جانے والے انٹرویومیں سنیتا کا کہنا تھا کہ ہم ایک مسلمان ملک میں رہتے ہیں، گو میں مسلمان نہیں ہوں لیکن یہان کی ثقافت کے حوالے سے جانتی ہوں۔ مجھے نامناسب یا مختصر لباس پہننا بالکل پسند نہیں جس میں جسم نمایاں ہوں۔

سنیتا کے مطابق ماڈلنگ کیریئرمیں فیشن شوز کے دوران مختصر لباس پہننے کے لیے کہاجاتا تو میں صاف منع کردیتی تھی کہ مجھے لینا ہے تو لیں لیکن میں مختصرلباس نہیں پہنوں گی۔

ماضی سے حال، سنیتا مارشل کی زندگی کا تصویری سفر

موجودہ دورمیں ماڈلزکے پہناووں کے لحاظ سے بات کرتے ہوئے سنیتا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرفالوورز بڑھانے کے چکرمیں نئے آنے والے اپنی حودو سے تجاوزکرجاتے ہیں۔

انہوں نے پیغام دیا کہ لڑکیوں کو اپنے ٹیلنٹ پربھروسہ رکھنا چاہیے اور ایسے کپڑے پہنے سے منع کرنا چاہیے لیکن وہ نہیں کرتیں کیونکہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ ایسا کرنے سے انہیں شوسے نکال دیا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہے۔ اپنے اندرخود اعتمادی لائیں اور نہ کہنا سیکھیں۔ چھوٹے کپڑے نہ پہننے سے کیریئرپرفرق نہیں پڑتا۔

ایک سوال کے جواب میں سنیتا کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ابھی تک کاسٹنگ کاؤچ (کام دہینے کے بدلے نامناسب مطلبات کرنا ) کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

سوشل میڈیا صارفین اپنے تبصروں میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والی سنیتا کی اس سوچ کو بیحد سراہتے ہوئے اپنے پسندیدگی کااظہار کررہے ہیں۔

سال 2009 نء اداکار حسن احمد سے شادی کرنے والی 40 سالہ سنیتا مارشل کے 2 بچے زینیا اور راکن ہیں اور حال ہی میں انہوں نے بیٹے کی آمین کی رسم کی تھی۔

سنیتا کو قید تنہائی اور میرا سائیں جیسے ڈراموں سے جاناجاتا ہے، اس کے علاوہ وہ مقبول ترین ڈرامہ سیریل ”خدا اور محبت” میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مسلمان خاندان کاقتل: اسلاموفوبیا کی واضح مثال ہے، وزیراعظم

مسلمان خاندان کاقتل: اسلاموفوبیا کی واضح مثال ہے، وزیراعظم

SSP

شہبازتتلا قتل کیس: گرفتارایس ایس پی کی درخواست ضمانت مسترد