in

بشریٰ انصاری کے جاہل کہنے پر جنت مرزا کا سخت ردعمل

بشریٰ انصاری کے جاہل کہنے پر جنت مرزا کا سخت ردعمل

اداکارہ بشریٰ انصاری اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی سوشل میڈیا پر  لفظی جنگ تاحال جاری ہے ۔

گزشتہ دنوں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے خلاف مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر ایف آئی اے میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنت مرزا کو کرسچن کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے گرفتار کیا جائے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے جنت مرزا کے خلاف درخواست دائر ہونے پرردعمل دیتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے اور انہیں جاہل اسٹارز قرار دیتے ہوئے کہا ہے ’افسوس انہیں اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا‘ ، تاہم بعدازاں بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کو جواب دیتے ہوئے کہا مہربانی کرکے کچھ بھی جانے بغیر کسی کے بارے میں فیصلہ نہ کریں۔ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ حقیقت جانے بغیر کسی کو اس طرح بدنام نہیں کرسکتیں۔ اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں آنٹی آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلارہیں۔

جنت مرزا نے مزید لکھا آپ بھی گانا گاتی ہیں ڈانس کرتی ہیں ایوارڈ شوز پر ڈانس پرفارمنس آپ نے کیے، لیکن آج دوسروں پر تنقید واہ؟ آج احساس ہوا واقعی آپ کے پاس دل نہیں ہے۔ میں بس اتنا کہوں گی کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں۔ وقت نکال کر پہلے حقیقت جانئے پھر تنقید کیجئے گا۔ اللہ خوش رکھے آپ کو اماں جی۔

تاہم آج پھر بشریٰ انصاری نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے میں نے جیسے ہی وائرل تصویر دیکھی تو میں اقلیتوں کی یوں تذلیل پر جذباتی ہوگئی، بغیر یہ جانے کہ یہ جنت مرزا کی غیر ارادی طور پر کی گئی غلطی ہے جس کی وہ معافی مانگ چکی ہیں میں نے پوسٹ شیئر کردی لیکن بعد میں جب مجھے اس معاملے کا علم ہوا تو میں نے انسٹاگرام سے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نہیں جانتی تھی جنت مرزا کون ہے، میں یہاں کسی کو اسلام نہیں سکھا رہی لیکن ہمیں انسان بننا پڑے گا اور انسانیت کی عزت کرنا ہوگی۔

تاہم ان کا مزید کہنا تھا بچوں کو اپنے بڑوں کی عزت کرنی چاہیے پھر چاہے وہ آپ کو آپ کی غلطیوں پر ڈانٹ ہی کیوں نا رہے ہوں۔

تاہم اداکارہ کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ میں اس معاملے پر جھگڑا کرنا نہیں چاہتی تھی لیکن وہ الفاظ میرے اور میرے اہل خانہ کیلئے کافی سخت تھے جس کی وجہ سے مجھے اس کا جواب دینا پڑا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی کی بھی دل آزاری کرنا نہیں چاہتی تھی آپ بلاشبہ ایک لیجنڈ ہیں لیکن آپ کو سوچ سمجھ کر گفتگو کرنا چاہیئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

برطانیہ سفری ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر نظر ثانی کرے،عمران

برطانیہ سفری ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر نظر ثانی کرے،عمران

ambulance-5

لاہور:خاتون کا بھابھی سے جھگڑا شوہر کی جان لےگیا