in

یہ ایسی دنیا ہے جہاں مرد کسی عورت کی تصویر پر خود لذتی کرکے ویڈیو بنائے تو اسے وائرل کردیا جاتا ہےپاکستانیوں نے ہانیہ عامر کو رلا دیا

یہ ایسی دنیا ہے جہاں مرد کسی عورت کی تصویر پر خود لذتی کرکے ویڈیو بنائے تو اسے وائرل کردیا جاتا ہےپاکستانیوں نے ہانیہ عامر کو رلا دیا

” یہ ایسی دنیا ہے جہاں مرد کسی عورت کی تصویر پر خود لذتی کرکے ویڈیو بنائے تو …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنے والی ہانیہ عامر دلبرداشتہ ہو کر آبدیدہ ہوگئیں۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ عورت سے نفرت کرنے والی دنیا میں ایک اور دن جینے کی کوشش کر رہی ہیں، یہ ایک ایسی دنیا ہے جہاں ڈبل سٹینڈرڈز میں معصومیت سے زیادہ طاقت ہے، جہاں آپ اختلافِ رائے نہیں کرسکتے۔

ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی دنیا ہے جہاں عورت کی بے وقعتی کرنے والے مرد کی تعریف کی جاتی ہے لیکن جب ایسا ہی کوئی عورت کرے تو اسے نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس دنیا میں اگر عورت اپنے پیاروں سے محبت کا اظہار کرے تو غلط ہے لیکن اگر مرد کسی عورت کی تصویر پر خود لذتی کرنے کی ویڈیو بنائے تو اس ویڈیو کو ری ٹویٹ کرکے وائرل کردیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا ” میں ایک اور دن جی رہی ہوں، امید ہے کہ آپ سب اس بیہودہ دنیا میں اچھے ہوں گے اور اپنی اچھائی برقرار رکھ پا رہے ہوں گے، کسی دوسرے کی برائی کو اپنی اچھائی کو تباہ نہ کرنے دو۔” 

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل زخمی، ڈرائیور گرفتار

لاہور: گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل زخمی، ڈرائیور گرفتار

PAKISTAN-MEDIA-RIGHTS-PROTEST

مجوزہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس2021 کیخلاف صحافی صف آراء