in

بھرم ایسےختم کیاجاتاہے،آمنہ الیاس کی دلچسپ ویڈیو

بھرم ایسےختم کیاجاتاہے،آمنہ الیاس کی دلچسپ ویڈیو

آمنہ الیاس ان دنوں سماجی مسائل کے حوالے سے آگہی بیدارکرنے میں پیش پیش ہیں، اس بار اداکارہ دلچسپ ویڈیو میں بھرم کلچر کیخلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔

 

آمنہ نے اپنے انسٹاگرام پرٹریفک قوانین پرعملدرآمد کیلئے شعور بیدارکرنے کی کاوش کی، اداکارہ کی ویڈیو کا مقصد ٹریفک پولیس کو کچھ نہ سمجھنے والی بااثرشخصیات سمیت غلطی نہ ماننے والی عام عوام سمیت سبھی تک اپنا پیغام پہنچانا ہے۔

 

مختصرویڈیو شیئرمیں وہ ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے روکے جانے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس دکھانے ‎کے مطالبے پر بھرم کے ساتھ اپنا تعارف کروارہی ہیں۔

 

جس کے جواب میں اہلکار کورا جواب دیتے ہوئے بارعب اندازمیں انہیں جھاڑدیتا ہے اور آمنہ شرافت سے اپنا لائسنس دکھادیتی ہیں اور خوفزدہ اندازمیں کہتی ہیں کہ میں تو بس نام بتا رہی تھی۔

 

آمنہ نے کیپشن میں عزت ، قانون اور ٹریفک پولیس کے ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو ” بھرم کلچر” کو فروغ دینے والے افراد کے نام ہے۔

 

اداکارہ کے مطابق مجھے علم نہیں کہ دیگر شہروں میں ٹریفک پولیس کے ساتھ کیا ہوتا ہے، لیکن ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو بھرم دکھانے سے کام میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور یہ فیشن قانون کی خلاف ورزی بھی ہے۔

 

انسٹاصارفین نے مختصر ویڈیوکے ذریعے پُراثرپیغام دینے پرآمنہ الیاس کی کاوش کوسراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیواسلام آبادائیرپورٹ،اسلحہ سمیت داخل ہونےوالے2افراد گرفتار

نیواسلام آبادائیرپورٹ،اسلحہ سمیت داخل ہونےوالے2افراد گرفتار

سندھ ہائیکورٹ: غیرقانونی سی این جی ورکشاپس کیخلاف کارروائی کاحکم

سندھ ہائیکورٹ: غیرقانونی سی این جی ورکشاپس کیخلاف کارروائی کاحکم