in

جوہی چاولہ پر20 لاکھ روپے جرمانہ عائد

جوہی چاولہ پر20 لاکھ روپے جرمانہ عائد

دہلی ہائیکورٹ نے اداکارہ جوہی چاولہ کی بھارت میں 5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال کیخلاف دائرکردہ درخواست مسترد کرتے ہوئے 20 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائد کردیا۔

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اداکارہ نےسستی شہرت کیلئے مقدمے اور عدالتی کارروائی کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

حکم نامے کے مطابق مدعی جوہی چاولہ نے سوشل میڈیا پرسماعت کا لنک شیئرکیا جس سے کارروائی میں 3 بارخلل پیدا ہوا۔ دہلی پولیس ان افراد کی شناخت کرنے کے بعد کارروائی کرے گی۔

جوہی نے بدھ کے روزش انسٹاپوسٹ میں لکھا تھا، “ہم ، تم اور 5 جی، اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس سے آپ کو کسی بھی طرح سے تشویش لاحق ہے تو ، بلا جھجک ہماری پہلی ورچوئل سماعت میں شامل ہوں ”۔

جوہی نے دیگر 2 افراد (ویرش ملک اور تینا واچانی) کے ساتھ یہ مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیارکا تھا کہ 5 جی ٹیکنالوجی ماحول کو “ناقابل تلافی نقصان” پہنچائے گی اگر یہ حقیقت بن جاتی ہے تو زمین پر کوئی بھی شخص ، جانور ، پرندہ ، کیڑا اور پودا 24 گھنٹے ، سال میں 365 دن تابکاری سے بچ نہیں پائے گا۔ اداکارہ اس ٹیکنالوجی کی مصدقہ اور محفوظ جانچ چاہتی تھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیانے بدقسمتی سےکبھی ماحولیات کےبچاؤ پر توجہ نہیں دی، وزیراعظم

دنیانے بدقسمتی سےکبھی ماحولیات کےبچاؤ پر توجہ نہیں دی، وزیراعظم

میں مسلمان نہیں ہوں لیکن میں نے کبھی مختصر لباس پہننے کو ترجیح نہیں دی سنیتا مارشل

میں مسلمان نہیں ہوں لیکن میں نے کبھی مختصر لباس پہننے کو ترجیح نہیں دی سنیتا مارشل