in

شادی کے بعد دلہن سمیت ورون دھون کا فوٹو گرافرز کیلئے پوز ایک فوٹو گرافر نے نتاشا کو بھابھی کہا تو دولہا نے کیا جواب دیا؟ فوٹوگرافرز کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل

شادی کے بعد دلہن سمیت ورون دھون کا فوٹو گرافرز کیلئے پوز ایک فوٹو گرافر نے نتاشا کو بھابھی کہا تو دولہا نے کیا جواب دیا؟ فوٹوگرافرز کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل

شادی کے بعد دلہن سمیت ورون دھون کا فوٹو گرافرز کیلئے پوز، ایک فوٹو گرافر نے …

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال کی شادی گذشتہ روز مہاراشٹرا کے علی باغ مینشن میں ہوئی ہے جس کے بعد سے میڈیا پر ان کی شادی کے ساتھ دونوں کے ملبوسات پر بھی تبصرے جاری ہیں۔

شادی کی تقریب کے دوران ورون دلہن کے ساتھ مینشن سے باہر آئے تاکہ ان کے انتظار میں کھڑے فوٹوگرافرز اور کیمرا مینز کا مقصد پورا ہوجائے، اس دوران دونوں نے پوز دیے اور تصاویر بنوائیں۔

اس موقع پر نتاشا کے عروسی جوڑے کے ساتھ ان کی انگلی میں موجود ہیرےکی انگوٹھی بھی فوٹوگرافرز کی توجہ کا مرکز رہی۔

تصاویر لینے کے دوران فوٹوگرافرز کا شور مچ گیا اور سب انہیں پوز دینے اور اپنی طرف دیکھنے کے لیے چیخ پکار کرتے رہے، اس دوران ایک فوٹوگرافرز نے نتاشا کو بھابھی کہہ کر آواز دی جس پر ورون نے کہا کہ ‘آرام سے، ڈر جائے گی بیچاری’ جس پر سب ہی ہنس دیے۔

فوٹوگرافرز کے لیے خصوصی فوٹو سیشن کے بعد ورون نے فوٹوگرافرز کا شکریہ ادا کیا اور دونوں واپس مینشن میں چلے گئے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

علی عباس آپ سب کےپیاراوردُعاؤں کے طلبگار

علی عباس آپ سب کےپیاراوردُعاؤں کے طلبگار

حدیقہ کیانی کی قوالی ریلیزہوتے ہی چھاگئی

حدیقہ کیانی کی قوالی ریلیزہوتے ہی چھاگئی