in

کیا سے کیا ہو گیے دیکھتے دیکھتے شادی سے متعلق ملالہ کے بیان پر رابی پیرزادہ کا موقف بھی آگیا

کیا سے کیا ہو گیے دیکھتے دیکھتے شادی سے متعلق ملالہ کے بیان پر رابی پیرزادہ کا موقف بھی آگیا

“کیا سے کیا ہو گیے دیکھتے دیکھتے” شادی سے متعلق ملالہ کے بیان پر رابی پیرزادہ …

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ملالہ یوسفزئی کے شادی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں یہ بیان سُننے کے بعد قوالی کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان یاد آگئے۔

رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ یوسفزئی کی دو تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک تصویر میں وہ معصوم سی لڑکی ہیں یعنی وہ ملالہ کے بچپن کی تصویر ہے جبکہ اگلی تصویر ملالہ کے حالیہ فوٹو شوٹ کی ہے جو اُنہوں نے برطانوی فیشن میگزین ووگ کے لیے کروایا ہے۔

سابقہ گلوکارہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’بہن میں نے موسیقی چھوڑ دی ہے، مگر آپ کو دیکھ کر مرحوم نصرت فتح علی خان یاد آگئے، کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے’ہم مسلمان کسی کے لیے گالیاں یا فسق باتیں نہیں کرتے لیکن ہاں اُمید ضرور کرتے ہیں کہ دین کے حوالے سے منفی بیانات دینے والے افراد ہمارے دینِ اسلام کی نمائندگی نہ کریں۔‘رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے کیونکہ ہم میں سے کوئی دین کی تعلیمات سے مکمل نہیں۔‘

واضح رہے کہ برطانوی فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی تھی۔ 

ووگ میگزین کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے کہا تھا کہ مجھے اب بھی سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی شخص کا ساتھ چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات (نکاح کے کاغذات)پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ کیا یہ ساتھ صرف پارٹنرشپ پر مشتمل نہیں ہوسکتا؟

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کورونا ویکسین کے حوالے سے عطاءا للہ خان عیسیٰ خیلوی کا پیغام بھی آگیا

کورونا ویکسین کے حوالے سے عطاءا للہ خان عیسیٰ خیلوی کا پیغام بھی آگیا

سشانت سنگھ کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے نے اچانک سوشل میڈیا چھوڑدیا

سشانت سنگھ کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے نے اچانک سوشل میڈیا چھوڑدیا