in

چمچ بھی چپک رہاہے اوربلب بھی جل رہاہے، ایازسموں

چمچ بھی چپک رہاہے اوربلب بھی جل رہاہے، ایازسموں

کامیڈین و اداکار ایازسموں نے کرونا ویکسین سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلی نت افواہوں سے ڈرنے والوں کو تسلی دی ہے۔

کرونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن سے متعلق طرح طرح کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جن میں جسم سے مقناطیس چپکنے، بلب جلنے اور ویکسین کے باعث 2 سال میں دنیا سے رخصت ہوجانے کی افواہیں سرفہرست ہیں۔

ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے ایاز سموں نے اپنی ویکسینیشن کے بعد انسٹاگرام پر دلچسپ تصویرشیئرکی جس میں یہ دونوں افواہیں عملی شکل میں دیکھی جاسکتی ہیں۔

تصویر میں ان کے بازو پراسٹین لیس اسٹیل کا چمچ چپکا ہوا ہے تو دوسرے ہاتھ میں انہیں جلتا ہوا بلب پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایاز نے کیپشن میں لکھا ” جی الیکٹرومیگنیٹک ویکسین لگوالی ہے، چمچ بھی چپک رہا ہے اور بلب بھی جل رہا ہے۔ بہت مزہ آیا، دل گارڈن گارڈن ہوگیا ہے”۔

بھائی ویکسین غلط لگادی، مقناطیس چپکا نہ بلب جلا

ساتھ ہی ایازنے فالووور کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا ” مذاق سے ہٹ کر، اس ( ویکسین ) کے کوئی مضر اثرات نہیں، برائے مہربانی آپ بھی جلد از جلد ویکسین لگوائیں کیونکہ پاکستان کو کرونا سے پاک کرنے کیلئے یہ ہمارا قومی فریضہ ہے ۔ میں نے اپنا کام کرلیا ۔ اگرآپ ابھی تک ہچکچاہٹ کا شکار ہیں تو اب آپ کی باری ہے”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت نے رائےونڈ کےوزیراعظم کو سزا کے باوجود لندن بھیج دیا،بلاول

حکومت نے رائےونڈ کےوزیراعظم کو سزا کے باوجود لندن بھیج دیا،بلاول

 زرمبادلہ کے ذخائر میں27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا شہباز گل

 زرمبادلہ کے ذخائر میں27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا شہباز گل