in

واش روم میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر خود کو دیکھتی تھی اور ۔ ۔ ۔ جنت مرزا نے دلچسپ انکشاف کردیا

واش روم میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر خود کو دیکھتی تھی اور ۔ ۔ ۔ جنت مرزا نے دلچسپ انکشاف کردیا

واش روم میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر خود کو دیکھتی تھی اور ۔ ۔ ۔ جنت مرزا نے …

کراچی (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری کا بچپن سے شوق تھا اور ٹک ٹاک نے ان کا یہ شوق پورا کیا۔

جنت مرزا کا نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اداکاری سے متعلق کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ بچپن میں وہ واش روم میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کرتے ہوئے خود کو دیکھتی تھیں اور اکثر اداکاری میں اتنا کھوجاتی تھیں کہ اداکاری کرتے کرتے رونا شروع ہوجاتی تھیں۔

ٹک ٹاک سٹار نے کہا بچپن میں انہیں اداکاری کا شوق ہوا جو عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا گیا۔ جب ٹک ٹاک آیا تو انہوں نے وہاں ویڈیوز بناکر ڈالنی شروع کردیں اور وہ ویڈیوز آہستہ آہستہ لوگوں کو اتنی پسند آنی شروع ہوگئیں کہ آج وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر ہیں۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا لوگ ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں اور ان میں اداکاری کی صلاحیت خدا کا دیا ہوا تحفہ ہے جو لوگوں کو پسند آتا ہے۔ جنت مرزا نے مزید کہا ان کا خیال ہے کہ خوبصورتی سے ہٹ کر لوگوں کو ان کا ٹیلنٹ زیادہ پسند آتاہے، ان کی اداکاری پسند آتی ہے ورنہ خوبصورت تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن جس میں ٹیلنٹ ہوتا ہے وہی سامنے آتا ہے۔

جنت مرزا نے اپنی خوبصورتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جہاں تک خوبصورتی کا تعلق ہے میری والدہ پٹھان ہیں اور یہ خوبصورتی مجھے میری والدہ سے وراثت میں ملی ہے۔ ٹک ٹاک سے آمدنی ہوتی ہے یا نہیں اس سوال کے جواب میں جنت مرزا نے کہا ایمانداری سے کہوں تو  کمائی کا شوق مجھے کبھی بھی نہیں تھا بس مجھے یہ خواہش تھی کہ مجھ میں ٹیلنٹ ہے لہذا میں اسے دنیا کو دکھاؤں۔ ہاں لیکن ٹک ٹاک سے پیسے ملتے ہیں مختلف برانڈز کے ذریعے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا معروف پاکستانی ہدایت کار سید نور کی فلم میں کام کررہی ہیں تاہم فلم کی تفصیلات فی الحال منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رادھیکااپٹے کو فلموں میں نہایت بولڈ اور فحش سین عکسبند کروانے کے بعد کس طرح کی فلموں کی آفرزآنے لگیں تھیں ؟ اداکارہ نے بتا دیا 

رادھیکااپٹے کو فلموں میں نہایت بولڈ اور فحش سین عکسبند کروانے کے بعد کس طرح کی فلموں کی آفرزآنے لگیں تھیں ؟ اداکارہ نے بتا دیا 

ISB police alert

اسلام آباد: فائرنگ سے شہید 2پولیس اہلکاروں کا مقدمہ درج