in

رادھیکااپٹے کو فلموں میں نہایت بولڈ اور فحش سین عکسبند کروانے کے بعد کس طرح کی فلموں کی آفرزآنے لگیں تھیں ؟ اداکارہ نے بتا دیا 

رادھیکااپٹے کو فلموں میں نہایت بولڈ اور فحش سین عکسبند کروانے کے بعد کس طرح کی فلموں کی آفرزآنے لگیں تھیں ؟ اداکارہ نے بتا دیا 

رادھیکااپٹے کو فلموں میں نہایت بولڈ اور فحش سین عکسبند کروانے کے بعد کس طرح …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کی معروف ادکارہ رادھیکا اپٹے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں اور ان کی وجہ شہرت بھی کئی فلموں میں عکسبند کروائے گئے نہایت بولڈ سین ہیں جس کے باعث انہیں ایک وقت میں کافی مشکلات بھی سامنا کرنا پڑا ، ان مسائل پر اداکارہ نے لب کشائی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ روشنی ڈالی ہے ۔

بھارتی کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہ رادھیکا اپٹے کا کہناتھا کہ فلم ” بدلا پور “ میں کئی بولڈ سین عکسبند کروانے کے بعد انہیں مزاحیہ فلموں کی پیشکش ہوئی جو کہ خصوصی طور پر بالغوں کیلئے بنائی جاتی ہیں ۔ رادھیکا نے فلم بدلا پور میں ایسا کردار نبھایا تھا جو لڑکی خود کو جان سے مار دینے کی دھمکی دینے والے شخص کے سامنے مجبوری میں اپنے کپڑے اتارتی ہے ۔ رادھیکا کا کہنا ہے کہ لوگوں نے یہ سوچنا شروع کردیا کہ میں فلموں میں اس طرح کے ہی کردار کروں گی۔

اداکارہ نے نیوڈ ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر بھی خاموشی توڑی اور کہا کہ فلم ”کلین شیو “سے ایک ویڈیو لیک ہو گئی تھی جس کا ان کے اوپر کافی برا اثر بھی پڑا تھا۔ انہوں نے کہا، میرے واچ مین اور ڈرائیور نے بھی مجھے پہچان لیا تھا۔ ویڈیو لیک ہونے کے بعد میرے لئے گھر سے باہر نکلنا بھی مشکل ہو گیا تھا۔ چار دنوں تک میں گھر سے باہر نہیں نکلی تھی۔رادھیکا نے آگے کہا، حالانکہ وائرل ویڈیو کو دیکھ کر کوئی بھی بتا سکتا تھا کہ اس میں موجود لڑکی وہ نہیں تھیں۔ ویڈیو اداکارہ کی فلم کلین شیو کا تھا لیکن رادھیکا کے مطابق ویڈیو میں موجود لڑکی وہ نہیں تھیں۔

حال ہی میں رادھیکا آپٹے کو نوازالدین صدیقی کے ساتھ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی فلم رات اکیلی ہے میں دیکھا گیا تھا۔ غور طلب ہے کہ رادھیکا آپٹے کو ویب سیریز کی کوئین کہا جاتا ہے۔

اداکارہ 7 ستمبر 1985 کو تامل ناڈو کے شہر ویللور میں پیدا ہوئیں، رادھیکا نے پڑھائی تو ریاضی میں کی ہے لیکن شوق ہمیشہ سے رہا ادکاری کا رہا، 8 سال تک کتھک ڈانس بھی سکھایا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئندہ بجٹ میں کار ساز کمپنیوں کی من مانیاں ختم کرنے کی تجویز صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

آئندہ بجٹ میں کار ساز کمپنیوں کی من مانیاں ختم کرنے کی تجویز صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

واش روم میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر خود کو دیکھتی تھی اور ۔ ۔ ۔ جنت مرزا نے دلچسپ انکشاف کردیا

واش روم میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر خود کو دیکھتی تھی اور ۔ ۔ ۔ جنت مرزا نے دلچسپ انکشاف کردیا