in

روینہ ٹنڈن اور سشانت سنگھ سے لے کر سہانا خان تک شوبز کی وہ شخصیات جنہیں آن لائن پروپوز کیا گیا

روینہ ٹنڈن اور سشانت سنگھ سے لے کر سہانا خان تک شوبز کی وہ شخصیات جنہیں آن لائن پروپوز کیا گیا

روینہ ٹنڈن اور سشانت سنگھ سے لے کر سہانا خان تک، شوبز کی وہ شخصیات جنہیں آن …

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایسے مداحوں کی کمی نہیں جو اپنی پسندیدہ اداکاراﺅں کو شادی کی پیشکش تک کر دیتے ہیں۔ گلف نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں کچھ بالی ووڈ اداکاراﺅں کو مداحوں کی طرف سے ملنے والے ایسے ہی پرپوزلز بیان کیے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جائے گی۔

 اس فہرست میں بالی ووڈ کنگ کہلانے والی شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان کو ملنے والا پرپوزل ہے۔ اس صاحب نے سہانا خان کی بجائے سیدھا ان کی والدہ گوری خان ہی کو میسیج کر ڈالا کہ آپ اپنی بیٹی کی شادی مجھ سے کرا دو، میں ماہانہ 1لاکھ سے زیادہ کماتا ہوں۔

اداکارہ بھومی پیڈمیکر کو ان کے ایک دل جلے مداح نے کچھ اس طرح کا میسیج بھیجا کہ ”ہائے خوبصورت میڈم۔ جب تک میں آپ کی تصویر نہ دیکھوں میرا دن نہیں گزرتا۔ آپ بہت خوبصورت ہو۔ کاش آپ عام لڑکی ہوتیں۔ اب آپ سلیبریٹی ہو۔ میں آپ کو کتنا بھی پیا ر کر لوں، کوئی چانس ہی نہیں ہے کہ آپ کسی ’نان سلیبریٹی‘ کے ساتھ شادی کرو۔ دکھ ہوتا ہے۔“اسے جواب دیتے ہوئے بھومی نے کہا کہ ”میں تم سے شادی تو نہیں کر سکتی لیکن تمہارے لیے اچھی اچھی فلمیں ضرور بناتی رہوں گی۔“

اداکارہ نشرت بھروچھا ایک بار اپنے فینز کے ساتھ لائیو سیشن کر رہی تھیں۔ اس دوران ان کے ایک مداح نے انہیں شادی کی پیشکش کر دی۔ اس مداح نے انہیں کہا کہ ”آپ میری ڈی پی دیکھ کر بتائیں کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟“ اس کے جواب میں نشرت نے کہا کہ ”مجھے خوشی ہے کہ میری ماں یہ سب کچھ نہیں دیکھ رہی۔“اداکارہ روینہ ٹنڈن کو بھی کسی مداح نے شادی کی پیشکش کر ڈالی جس پر اداکارہ نے اسے جواب دیا کہ ”سوری یار، تم 13سال لیٹ ہو گئے۔“ اداکارہ نے 13سال قبل فلم ڈسٹری بیوٹر انیل ٹھنڈانی کے ساتھ شادی کر لی تھی۔ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو بھی انٹرنیٹ پر شادی کی بہت آفرز آتی رہتی تھیں۔ ایک بار ایک لڑکی نے انہیں ٹوئٹر پر کہا کہ ”کیا آپ مجھ سے شادی کرو گے؟ میں کئی سالوں سے آپ سے محبت کرتی ہوں۔“ اس پر سشانت نے اس لڑکی کو جواب دیا تھا کہ ”آپ نے یہ بات کہنے میں اتنے سال کیوں لگا دیئے۔ میں انتظار کر رہا تھا۔“

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:لاہورمیں پولیس اہلکارکے قتل سے پہلے ملزمان نے دکان لوٹی

ویڈیو:لاہورمیں پولیس اہلکارکے قتل سے پہلے ملزمان نے دکان لوٹی

پنجاب:سرکاری اور نجی اسکولز7 جون سے کھلیں گے

پنجاب:سرکاری اور نجی اسکولز7 جون سے کھلیں گے