in

علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اب کیا کرنے جارہے ہیں ؟ انسٹا گرام پر جاری پوسٹ نے صارفین کو کنفیوژن میں ڈال دیا 

علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اب کیا کرنے جارہے ہیں ؟ انسٹا گرام پر جاری پوسٹ نے صارفین کو کنفیوژن میں ڈال دیا 

علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اب کیا کرنے جارہے ہیں ؟ انسٹا گرام پر جاری پوسٹ نے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گلوکار و موسیقار دانیال ظفر کو بہت سی صلاحیتیں اپنے بڑے بھائی اور پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر سے ورثے میں ملی ہیں جب کہ دانیال ظفر اپنے گانے یوٹیوب پر ریلیز کرتے رہتے ہیں جنہیں ناظرین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہے۔

اب پاکستان کی مقبول اداکارہ صباءفیصل کی جانب سے انسٹاگرام پر چند روز قبل دانیال ظفر کے ہمراہ ایک تصویرشیئر کی گئی۔اداکارہ نے تصویر میں کیپشن درج کیا کہ ’جلد آرہا ہے انشاء اللہ‘۔صباءفیصل نے اپنی پوسٹ میں دانیال ظفر کو ٹیگ کیا۔تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی ڈرامے کے شوٹ پر لی گئی ہے جس میں دانیال ظفر عام طور سے قدرے مختلف شلوار قمیض میں لمبے بالوں کے ساتھ دکھائے رہے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ زیر نظر تصویر کسی ڈرامہ شوٹ یا گانے کے شوٹ کے مقام پر لی گئی ہے تاہم اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے آیا دانیال ظفر ڈرامہ کیریئر میں انٹری دینے والے ہیں یا گانے کی شوٹنگ کے درمیان یہ تصویر لی گئی ہے۔صبا فیصل کی ڈریسنگ یقینی طور پر کہتی نظر آرہی ہے یہ کوئی ڈرامہ ہوسکتا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گوجرانوالہ میں پیرس کی طرز کا شہربسایا جائےگا

گوجرانوالہ میں پیرس کی طرز کا شہربسایا جائےگا

پاکستان کا وہ شہر جہاں یکم فروری کو کورونا ویکسین پہنچ جائے گی