in

کیا مرحوم اداکار قاضی واجد نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ؟ لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا ایسا کارنامہ  کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

کیا مرحوم اداکار قاضی واجد نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ؟ لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا ایسا کارنامہ  کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

کیا مرحوم اداکار قاضی واجد نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ؟ لاہور کی ضلعی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں کورونا ویکسین کی آگاہی مہم کیلئے بینرز لگائے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ ان بینرز پر مختلف مشہور (حیات) شخصیات کی تصاویر لگائی گئی ہیں لیکن جوہر ٹاؤن میں بعض بینرز ایسے بھی ہیں جن پر مرحوم اداکار قاضی واجد کی تصویر لگائی گئی ہے۔

سپورٹس اینکر حافظ محمد عمران نے لاہور کی انتظامیہ کی اس “نا اہلی” کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے قاضی واجد مرحوم کی تصویر والے بینر کے پاس کھڑے ہو کر ایک ویڈیو بنائی ہے اور انتظامیہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

حافظ عمران نے کہا آگاہی مہم میں صرف زندہ لوگوں کی تصاویر لگائی جاتی ہیں  لیکن یہ تکلیف دہ بات ہے کہ انتظامیہ نے قاضی واجد مرحوم کی تصویر لگادی ہے۔

خیال رہے کہ اداکار قاضی واجد کا فروری 2018 میں انتقال ہوگیا تھا۔

انہوں نے انتظامیہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتنی بڑی تبدیلی لائے ہیں کہ انہوں نے جنت الفردوس میں بھی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

تفریحعلاقائیپنجابلاہورکورونا وائرس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مرغیوں میں کوریزابیماری پھیل چکی ہے،کنزیومرایسوسی ایشن

مرغیوں میں کوریزابیماری پھیل چکی ہے،کنزیومرایسوسی ایشن

چیئرمین نیب آدھی کابینہ کےوارنٹ جاری کرچکے،احسن اقبال

چیئرمین نیب آدھی کابینہ کےوارنٹ جاری کرچکے،احسن اقبال