in

صبح ہوش آیا تو میں برہنہ حالت میں تھی معروف ادکارہ نے فاسٹ اینڈ فیوریئس کے ہدایتکار پر ریپ کا الزام لگا دیا

صبح ہوش آیا تو میں برہنہ حالت میں تھی معروف ادکارہ نے فاسٹ اینڈ فیوریئس کے ہدایتکار پر ریپ کا الزام لگا دیا

” صبح ہوش آیا تو میں برہنہ حالت میں تھی” معروف ادکارہ نے فاسٹ اینڈ فیوریئس کے …

روم (ویب ڈیسک) اطالوی اداکارہ و ہدایتکارہ ایشیا ارجینٹو نے معروف ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس کے ڈائریکٹر راب کوہن پر ریپ کا الزام عائد کردیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشیا ارجینٹو نے اطالوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوہن نے انھیں نشہ آور چیز پلائی جس سے وہ بے ہوش ہوگئیں، اس کے بعد جب صبح کے اوقات میں ہوش آیا تو وہ برہنہ حالت میں تھیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہ ڈائریکٹر راب کوہن کی ایکشن فلم ٹرپل ایکس (xXx) کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ 

دوسری جانب ایشیا ارجینٹو کے الزامات پر راب کوہن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اداکارہ کے الزامات بے بنیاد ہیں اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راب کوہن نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ راب کوہن نے اداکارہ کے ساتھ کام کیا اور دونوں کے درمیان ایک اچھا تعلق تھا اور ہدایتکار انھیں اپنا اچھا دوست بھی سمجھتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات پر اداکارہ ایشیا ارجینٹو نے ہمیشہ ہی آواز بلند کی ہے۔ 

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صرف خوبصورت چہرہ نہیں بلکہ اور بھی صلاحیتیں ہیں سنی لیون کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی

صرف خوبصورت چہرہ نہیں بلکہ اور بھی صلاحیتیں ہیں سنی لیون کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی

محکمہ خزانہ نے لاہور کے چار میگا پراجیکٹس کیلئے مزید رقم دینے سے انکار کردیا

محکمہ خزانہ نے لاہور کے چار میگا پراجیکٹس کیلئے مزید رقم دینے سے انکار کردیا