in

مقبول پاکستانی ڈرامہ’زندگی گلزار ہے‘ بھارت میں دھوم مچائےگا

مقبول پاکستانی ڈرامہ’زندگی گلزار ہے‘ بھارت میں دھوم مچائےگا

پاکستان کا سپر ہٹ ڈرامہ زندگی گلزار ہے بھارتی ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔

بھارتی چینل زی ٹی وی کی جانب سے بتایا گیا کہ رواں ہفتے سے عمرا احمد کا تحریر کردہ پاکستان کا مقبول ڈرامہ زندگی گلزار ہے اب زی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ 2012 کا مقبول ڈرامہ سیریل ہے جس میں اداکارہ صنم سعید نے ’کشف‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جب کہ ان کے ساتھ اداکار فواد خان نے بھی ’زارون‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی کو 2012 میں نشر ہونے والے مقبول ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ میں سراہا گیا تھا اور ان کے کرداروں کو کافی وقت تک یاد رکھا گیا۔

’زندگی گلزار ہے‘ کی کہانی ایک سنجیدہ لڑکی کشف پر مبنی تھی جس کے والد بیٹیوں کی پیدائش کے باعث اس کی والدہ کو چھوڑ دیتے ہیں تاہم گھر کی بڑی بیٹی ہونے کے باعث کشف ساری ذمہ داری سبنھالتی ہے اس دوران وہ زندگی کی کئی تلخ حقیقتوں کا سامنا کرتی ہے۔

تاہم اب اس ڈرامے کو شائقین کی فرمائش پر زی ٹی وی پر 5 جون سے دن 12 بجے نشر کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھرمیں تمام یونیورسٹیز پیر سےکھل جائیںگی، شفقت محمود

ملک بھرمیں تمام یونیورسٹیز پیر سےکھل جائیںگی، شفقت محمود

کروڑ پتی افراد کے بچے شوقیہ موٹرسائیکل چوری کرنے لگےپولیس نے کمسن گینگ کو گرفتار کرلیا

کروڑ پتی افراد کے بچے شوقیہ موٹرسائیکل چوری کرنے لگےپولیس نے کمسن گینگ کو گرفتار کرلیا