in

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی بات پکی ہو گئی آخر کار اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی بات پکی ہو گئی آخر کار اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی بات پکی ہو گئی، آخر کار اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری …

فیصل آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ترین ٹک ٹاک سٹار اور ابھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے آخر کار عمر بٹ کے ساتھ ’ بات پکی‘ ہونے کا اعتراف کر لیاہے اور کہا کہ ابھی منگنی کی رسم نہیں ہوئی  جب ہو گی تو سب کو بتاوں گی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کسی کی کال آئی اور اُنہوں نے مجھ سے میری منگنی کے حوالے سے پوچھا کہ جنت تمہاری منگنی ہوگئی؟ تو میں نے کہا نہیں، پھر اُنہوں نے مجھ سے کہا نیوز چینل پر تمہاری منگنی کی خبریں چل رہی ہیں۔

  ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ میں نے جب نیوز چینل پر اپنی منگنی کی خبریں دیکھیں تو میں حیران رہ گئی، ساتھ ہی اُنہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’الحمداللّہ! عمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔جنت مرزا نے کہا کہ جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔گذشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو انسٹا گرام پر جنت مرزا نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک سٹار عمر بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ہماری منگنی نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ ’جب میری منگنی ہوگی تو مداحوں کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

 یاد رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ہیں، انسٹاگرام پر بھی جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر جنت مرزا کے دو اعشاریہ ایک ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اُن کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FC soldier

کوئٹہ: فرنٹیئرکور پرہونے والے حملےمیں شہید اہکاروں کی تعداد 10ہوگئی

رنبیر کپور نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

رنبیر کپور نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی