in

جیکلین فرنینڈیس کے والدین ان کے لیے پریشان کیوں ہیں؟

جیکلین فرنینڈیس کے والدین ان کے لیے پریشان کیوں ہیں؟

بھارتی اداکارہ جیکلین فرنینڈیس نے کہا ہے کہ انڈیا میں ان کے تحفظ سے متعلق خدشات کے پیش نظر ان کی فیملی چاہتی ہے کہ وہ بحرین منتقل ہو جائیں۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نے کہا ہے کہ انڈیا میں کرونا وائرس کی شدت کے باعث خاندان والے ان کے تحفظ سے متعلق فکر مند ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ بحرین منتقل ہو جائیں۔

جیکلین فرنینڈیس نے ایک انٹرویو میں اپنے والدین کی اس خواہش کے بارے میں بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اداکارہ ان کے ساتھ بحرین میں رہیں، اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والدین کا تعلق سری لنکا سے ہے اور وہ بحرین میں رہتے ہیں۔

جیکلین فرنینڈیس کا کہنا تھا کہ انڈیا میں کرونا کی صورتحال سے متعلق خبریں دیکھ کر ان کے والدین خوفزدہ ہو جاتے ہیں، سری لنکا میں میرے انکلز اور اور کزنز بھی مجھے وہاں آنے اور رہنے کا کہہ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ سب کے بلانے کے باوجود ان کا انڈیا میں ہی رہنے کا ارادہ ہے اور وہ یہاں رہتے ہوئے اپنا کام جاری رکھنا چاہتی ہیں۔

گذشتہ سال کرونا کی پہلی لہر کے دوران جیکلین فرنینڈیس بالی وڈ اداکار سلمان خان اور ان کی فیملی کے ساتھ پانویل فارم ہاؤس پر رہ رہی تھیں، فارم ہاؤس پر رہتے ہوئے سلمان خان کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ بھی کی تھی اور قریبی گاؤں کے رہائشیوں میں اشیائے ضرورت بھی تقسیم کرتی رہی تھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News-in-Brief-Urdu

لاہور: افغان لڑکی کو شوہر نے قتل کردیا

کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں ٹیموں کی تعداد بڑھادی گئی

کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں ٹیموں کی تعداد بڑھادی گئی