in

علیزے شاہ کےکپڑوں پر تنقید، مومنہ مستحسین میدان میں آگئیں

علیزے شاہ کےکپڑوں پر تنقید، مومنہ مستحسین میدان میں آگئیں

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کو اپنی نئی ویڈیو شیئر کرنے کے باعث صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو اُن کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اُنہیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ٹی پنگ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

تاہم متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ پر تنقید کی گئی ہے کہ وہ اس نئے روپ میں اچھی نہیں لگ رہی ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ پہلے مداح علیزے شاہ کو پسند کرتے تھے پر اب ایسا نہیں۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ شہرت حاصل کرنے کے لیے علیزے شاہ نے اپنی معصومیت کھودی۔ ایک اور مداح نے کہا کہ علیزے شاہ اپنی عزت کروانا خود ہی ختم کیا۔

اداکارہ ایک موبائل کی لاؤنچنگ تقریب کا حصہ تھیں جہاں انہوں نے پھرسے نامناسب لباس پہنا جس پرمداحوں کی جانب سے ملاجلا رد عمل سامنے آیا۔ اب اداکارہ ایک بارپھرتنقید کی زد میں ہیں۔


دوسری جانب گلوکارہ مومنہ مستحسین نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ احترام کے ساتھ میں آپ سے اتفاق نہیں کرتی وہ اب بھی وہ اب بھی وہی بندی ہے صرف اس نے اپنے آپ کو مختلف انداز میں پیش کیا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اگر علیزے شہرت حاصل نہ کرچکی ہوتی تو آپ اور میں اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں لوگوں کو اپنی بات کے اظہار کی آزادی دینی چاہیئے جس طرح بھی وہ چاہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ذوالفقارآباد آئل ٹینکرز ٹرمینل پر1500 دکانوں کے کاغذات تقسیم

ذوالفقارآباد آئل ٹینکرز ٹرمینل پر1500 دکانوں کے کاغذات تقسیم

Naeem Ashraf Butt Art Final

شہبازشریف ہرمضبوط ادارے اورفرد کے آگے جھکتے ہیں، فیاض چوہان